سلمان خان کے ٹرینر نے اداکار کی فٹنس اور ڈائٹ کا راز بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ٹرینر نے اداکار کے فٹنس کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔
دبنگ اداکار سلمان خان اپنے مضبوط اور فٹ جسم کے لئے مشہور ہیں، 60 سال کی عمر میں بھی وہ اپنی فٹنس اور صحت سے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔
ان کے فٹنس ٹرینر نے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان کی فٹنس کے راز اور جسمانی تندرستی کے بارے میں بتایا کہ اداکار ایک سخت ورک آؤٹ روٹین پر عمل پیرا ہیں جس میں چھ دن ورزش شامل ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)
ان کی ورزش میں وزن اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہائی انٹینسٹی ورک آؤٹس، کارڈیو اور اینڈورنس ایکسرسائزز شامل ہیں۔ وہ بھاری وزن اٹھانے کے بجائے مختلف ورزشیں کرتے ہیں اور کم وقفے کے ساتھ زیادہ ورزش کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ ورزش کے دوران ایئر کنڈیشنر (اے سی) کا استعمال نہیں کرتے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ زیادہ پسینہ آنا ورزش کو زیادہ مؤثر بناتا ہے۔
اداکار کے ٹرینر نے بتایا کہ کھانے کے معاملے میں، سلمان اپنی والدہ کے ہاتھ کا پکایا ہوا کھانا پسند کرتے ہیں اور دن میں پانچ مرتبہ کھاتے ہیں۔ ناشتہ میں انڈے، پورڈج اور پھل شامل ہیں، جبکہ دوپہر کا کھانا چکن یا مچھلی کے ساتھ چاول اور سبزیاں ہوتا ہے، وہ زیادہ تر سلاد بھی کھاتے ہیں۔ جبکہ ایکشن مناظر کی تیاری کے دوران، وہ اپنے کھانے کی مقدار کم کر دیتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)
ٹرینر نے انکشاف کیا کہ سلمان اپنی روزانہ کی کیلوریز 2,000 سے کم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہفتے میں ایک بار بریانی جیسے پسندیدہ کھانے کا لطف اٹھاتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرتے ہیں
پڑھیں:
شہباز شریف سے نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، " فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو " کا دعوت نامہ پیش کیا
اسلام آباد ہونے والی ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو 27 تا 30 اکتوبر 2026ء کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں" فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو " (FII) فورم میں شرکت کے لیے ہز رائل ہائینس ولی عہد کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو 27 تا 30 اکتوبر 2026ء کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) فورم میں شرکت کے لیے ہز رائل ہائینس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔ کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم نے دعوت نامہ بھیجنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا، ملاقات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔