جیکولین فرنینڈس کی والدہ کی آخری رسومات میں بالی وڈ اسٹارز کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی والدہ کم فرنینڈس کی آخری رسومات ادا کردی گئی جس میں متعدد بالی وڈ اسٹارز نے شرکت کی۔
وہ مارچ میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے آئی سی یو میں زیر علاج تھیں اور گزشتہ دنوں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
جیکولین اور ان کے والد، ایلرائے فرنینڈس، آخری رسومات کے لیے پہنچے۔ اس موقع پر جیکولین کے ساتھی اداکار سونو سود بھی تعزیت کے لیے موجود تھے۔
کم فرنینڈس کی صحت کی خرابی کے باعث جیکولین نے حال ہی میں اپنے پیشہ ورانہ مصروفیات معطل کر دی تھیں تاکہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فرنینڈس کی
پڑھیں:
ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ واپس لے لیا
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کے خلاف دائر کرپشن کے مقدمے کو واپس لے لیا ہے۔
گذشتہ روز ایف آئی اے نے الزام عائد کیا تھا کہ شبر زیدی نے اپنے دورِ صدارت میں تقریباً 16 ارب روپے کے غیر مجاز انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کیے۔ اس میں تین نجی بینک، دو سیمنٹ فیکٹریاں اور ایک کیمیکل کمپنی شامل تھیں، جو مبینہ طور پر شبر زیدی کی نجی آڈٹ اور کنسلٹنسی فرم کے کلائنٹس بھی تھیں، جس سے مفادات کے ٹکراؤ کے خدشات پیدا ہوئے تھے۔
تاہم جمعرات کو ایف آئی اے کراچی زون نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 32/2025 مورخہ 29.10.2025 کو منسوخ کیا جا رہا ہے اور شبر زیدی کے خلاف ڈسچارج رپورٹ پیش کی جا سکتی ہے۔
یہ اقدام سابق چیئرمین کے خلاف الزامات کی تحقیقات اور قانونی عمل کے بعد اٹھایا گیا، اور اس کے ساتھ ہی مقدمے کو ’سی کلاس‘ کے طور پر درجہ بندی دے دی گئی ہے۔