بیجنگ :چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کے ذریعے ترجمہ کردہ کتاب “چینی  طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ  کے بیانات کے اقتباسات ” کا ہسپانوی ورژن حال ہی میں سنٹرل کمپائلیشن اینڈ ٹرانسلیشن پریس نے شائع کیا ہے، جو اندورن اور بیرون ملک دستیاب ہے۔

کتاب “چینی طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ کے بیانات کے اقتباسات ” میں چینی صدر شی جن پھنگ کے چینی طرز کی جدیدیت کے موضوع پر کیے گئے اہم بیانات شامل ہیں۔

اس کتاب کا ہسپانوی ورژن اور اس سے قبل شائع ہونے والے انگریزی، فرانسیسی، روسی، عربی اور جاپانی ورژنز بین الاقوامی قارئین کے لیے چینی خصوصیات کے حامل جدیدیت کے نظریاتی نظام کو گہرائی سے سمجھنے اور بین الاقوامی برادری میں پرامن ترقی، باہمی فائدے کے تعاون اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی عالمی جدیدیت کے تصور کو فروغ دینے کے لیے   انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: طرز کی جدیدیت شی جن پھنگ

پڑھیں:

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل “انڈیا ٹوڈے” کے گمراہ کن اور من گھڑت دعوؤں کا پردہ چاک کردیا۔

انڈیا ٹوڈے نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق کسی بھی مصدقہ طالبان یا سرکاری چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی، جبکہ بھارت نے غیر مصدقہ ذرائع سے خبر شائع کرکے دیگر بھارتی اداروں سے بغیر تصدیق کے پھیلائی۔

وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری یا اعتراف کی تصدیق نہیں کی۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارتی میڈیا ریاستی سرپرستی میں جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی کے بیانیے کو فروغ دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بُک شیلف
  • کتاب "غدیر کا قرآنی تصور" کی تاریخی تقریبِ رونمائی
  • صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
  • دلدار پرویز بھٹی کی ادھوری یادیں اور ایک کتاب
  • ایپل واچ صارفین کیلیے خوشخبری:واٹس ایپ کا نیا ورژن آزمائشی مرحلے میں داخل
  • پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • پاکستانی وزرا کے بیانات صورتحال بگاڑ رہے ہیں، پروفیسر ابراہیم
  • ایپل واچ کیلئے واٹس ایپ ورژن کی آزمائش
  • سہیل آفریدی اپنے بیانات میں ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں، خواجہ آصف