امریکی ٹیرف کے بعد پاکستان کیا اقدامات کررہا ہے؟ وزیر تجارت نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے معاملے پر ہماری ٹیمیں، سفارت کار وائٹ ہاؤس سے رابطے میں ہیں تاکہ خدشات کو مؤثر انداز سے حکام تک پہنچایا جائے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی ٹیرف پالیسیوں سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر مختلف برآمدی شعبوں سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر، سرجیکل آلات، خدمات، پھل و سبزیاں، چاول، جوتے اور دیگر برآمدی صنعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ ہماری تجارتی ٹیمیں اور امریکا میں موجود سفارت کار متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستان کے خدشات مؤثر طریقے سے پہنچائے جا سکیں۔
امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا جس کے پیش نظر وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر ہم آہنگی ضروری ہے۔
وزیر تجارت جام کمال خان نے اس موقع پر وزارت تجارت کے فعال کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ حکومت امریکا کے ساتھ بہتر تجارتی روابط کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے تاکہ باہمی مفاد پر مبنی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نجی شعبہ اس حکمت عملی کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔
وزیر تجارت نے برآمد کنندگان سے تجاویز اور سفارشات طلب کیں تاکہ ایک مضبوط اور قابلِ عمل پالیسی مرتب کی جا سکے۔نجی شعبے نے وزیر تجارت کی قیادت میں حکومت کی بروقت اور فعال کوششوں کو سراہا اور اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت میں شامل کرنے کے حکومتی عزم کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر تجارت جام کمال
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران اعلیٰ سطح کی تقریبات کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مریس سانگیمپونگسا نے ملاقات کی ہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، خاص طور پر ثقافتی اور پارلیمانی روابط، عوامی سطح پر روابط۔ علاوہ ازیں تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں دونوں ممالک نے خوراک کے تحفظ، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ اقوام متحدہ سمیت کثیرالملکی فورمز میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ مریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پر پاکستان کو مبارکباد دی اور کونسل کے کام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
Ansa Awais Content Writer