پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر مسافر نے ائیرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پیرس میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی)قومی ائیرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس پرواز میں مسافر کی جانب سے خاتون فضائی میزبان(ایئرہوسٹس) پر تشدد کیا گیا۔
ائیرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان کی جانب سے ایک مسافر کو سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔
اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانے کی کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ سٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سکیورٹی حکام کو طلب کرلیا۔
وہ ملازمین جن کی تنخواہوں میں 30 اور 35 فیصد اضافہ ہوگیا، عید کی خوشیاں دوبالا
پی آئی اے کی پرواز کے پیرس پہنچنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے فضائی میزبان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار
ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے دو افراد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔
امیگریشن حکام کے مطابق دونوں افراد ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔
امیگریشن حکام کا بتانا ہے کہ دونوں مسافروں کے ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے، جبکہ مسافر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کبھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نہیں گئے۔
ملزمان نے ڈرائیونگ لائسنس ایجنٹ کے ذریعے 6 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے میں حاصل کیے، دونوں مسافروں کو گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔