پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کو چاہیئے کہ وہ اس قرارداد کو سنجیدگی سے لے تاکہ یہ بات یقینی بن سکے کہ لوگوں کی بات کو سنا جاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے وقف کو مسلمانوں کے ایمان کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کے 24 کروڑ مسلمانوں کے حقوق، عقائد اور وقار پر بلواسطہ حملہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے منگل کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا "میں وزیراعلٰی، قانون ساز اسلمبی اور جموں و کشمیر حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سیاسی عزم کا ظاہرہ کریں اور اپنے عوام کے حقوق پر کسی بھی طرح کے تجاوزات کے خلاف ثابت قدم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ واحد مسلم اکثریتی خطہ ہونے کے ناطے جموں و کشمیر کو آواز بلند کرنی چائیے اور اپنے لوگوں کے حقوق کا دفاع کرنا چاہیئے۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ اس اہم معاملہ کے حل کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک تازہ قرارداد پیش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کو چاہیئے کہ وہ اس قرارداد کو سنجیدگی سے لے تاکہ یہ بات یقینی بن سکے کہ لوگوں کی بات کو سنا جاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلٰی، قانون ساز اسمبلی کے اور حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں اور اپنے عوام کے حقوق پر کسی بھی طرح کے تجاوزات کے خلاف ثابت قدم رہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی انہوں نے کے حقوق نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

حریت پسندکشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ  داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین اور کشمیر کی ایک نمایاں سیاسی شخصیت پروفیسر عبدالغنی بٹ شمالی کشمیر کے اپنے آبائی علاقے سوپور میں انتقال کر گئے۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے پروفیسر عبدالغنی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پروفیسر عبدالغنی بارہمولہ ضلع کے بوٹینگو، سوپور کے رہائشی تھے اور اہل خانہ کے مطابق مختصر علالت کے بعد وہ اپنے گھر پر ہی فوت ہو گئے۔ وہ کئی دہائیوں تک کشمیر کی علیحدگی پسند سیاست میں متحرک رہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کی، ان کی بلند سوچ، جرات مندانہ موقف اور سیاسی بصیرت کشمیری عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ مرحوم کی وفات نہ صرف کشمیر بلکہ پوری تحریکِ آزادی کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

سابق حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کا انتقال
https://t.co/YJb9XvrXOk

— Kashmir Uzma (@kashmiruzma) September 17, 2025

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
  • حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کے جنازے میں شرکت پر پابندی، کشمیری سیاستدان برہم
  • حریت پسندکشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ  داعی اجل کو لبیک کہہ گئے
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
  • محمد یوسف کا شاہد آفریدی کیخلاف عرفان پٹھان کی غیرشائسہ زبان پر ردعمل، اپنے ایک بیان کی بھی وضاحت کردی
  • کامن ویلتھ کی الیکشن رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا. عمران خان
  • ہماری خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
  • پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش