لاہور:

اوگرا کا غیرقانونی اور ناقص ایل پی جی مصنوعات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے لاہور کے نواحی علاقوں میں واقع ایل پی جی اسٹوریج ٹینکس، باؤزرز اور سلنڈر تیار کرنے والی فیکٹریوں کا مشترکہ طور پر معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران ایل پی جی مصنوعات تیار کرنے والی تین فیکٹریوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں ایم/ایس ایلیٹ میٹل ٹیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایم/ایس ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ایم ایس یونیک میٹل انجینئرنگ سروسز لمیٹڈ شامل ہیں۔

اس دوران ضرورت سے بڑے ایل پی جی باؤزرز کی تیاری، اہم سیفٹی سسٹمز کی عدم موجودگی، سائٹ پر غیر لائسنس یافتہ باؤزرز کی موجودگی اور ڈپٹی کمشنر اور سول ڈیفنس اتھارٹیز سے رجسٹریشن کے بغیر آپریشنز سمیت مختلف ٹیکنیکل اور سیفٹی اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا۔

ان خلاف ورزیوں کے باعث ایم ایس ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ایم/ایس یونیک میٹل انجینئرنگ سروسز لمیٹڈ (دونوں فیکٹریوں) کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کر دیا گیا۔ 

اتھارٹی قابل اطلاق قوانین کے تحت فیکٹریوں کی جانب سے کی گئی خلاف ورزیوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں عمل میں لارہی ہے جس کے نتیجے میں غیر قانونی اور ناقص ایل پی جی مصنوعات بنانے والے اداروں فیکٹریوں کو لائسنس کی منسوخی یا فہرست سے اخراج جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اوگرا غیر محفوظ، غیر معیاری اور غیر مجاز مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اوگرا کی جانب سے ملک بھر میں وقتاً فوقتاً معائنوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ایل پی جی مصنوعات کی تیاری میں حفاظتی معیارات اور قانونی تقاضوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایل پی جی مصنوعات ایم ایس

پڑھیں:

ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل

حکومت نے 9 ماہ بعد اوگرا رکن فنانس کے لیے تین نام فائنل کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ سلمان امین، شکیل اور فہیم کے ناموں کا انتخاب کیا گیا، متعلقہ ایجنسیوں نے تینوں امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سمری دستخط کے لیے وزیراعظم آفس بھجوا دی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سلمان امین سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سرفہرست ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان امین کا تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ دیگر امیدواروں سے بہتر ہیں، سلمان امین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، وزارت خزانہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ ایکسائز اور کسٹم کا ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن، 1500کشمیری گرفتار
  • نازیبا ویڈیوز کی تشہیر پر کریک ڈاؤن، لاہور میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج
  • لاہور: اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج
  • این ٹی ڈی سی میں ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف بڑی کارروائی
  • ملازمین کو کم سے کم اجرت 37 ہزار نہ دینے والوں کی گرفتاریاں
  • اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم قرار؛ پولیس کا مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں