اڈیالہ جیل کے باہر رکن قومی اسمبلی اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنما، رکن قومی اسمبلی عاطف خان اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔
پولیس اہلکاروں نے ہاتھا پائی کے بعد عاطف خان کو حراست میں لے لیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کو حراست میں لیے جانے کی خبر ملتے ہی بیرسٹر گوہر و دیگر عاطف خان کے پاس پہنچ گئے۔
عاطف خان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اڈیالہ میں ڈاکٹروں نے بتایا پتے میں پتھری ہے، ہسپتال داخل ہوں: شاہ محمود
لاہور (آئی این پی) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو میںشاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا، ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔