رضا فاؤنڈیشن کا پاکستان و آزاد کشمیر میں نئے فلاحی منصوبے شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)ہیومن ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HW&DO) اور رضا فاؤنڈیشن کا پاکستان و آزاد کشمیر میں نئے فلاحی منصوبوں کے آغاز کا اعلان کردیا. ہیومن ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HW&DO) اور رضا فاؤنڈیشن کا ایک غیر معمولی اجلاس اورنیٹ ہوٹل، میلوڈی اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں پاکستان بھر اور بالخصوص آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے مختلف علاقوں میں فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کی صدارت پیر ڈاکٹر علی رضا بخاری (سابق رکن اسمبلی و سی ای او، HW&DO و رضا فاؤنڈیشن) نے کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں نئے فلاحی منصوبے مظفرآباد ڈویژن سے آغاز کرتے ہوئے مرحلہ وار پونچھ اور میرپور ڈویژن تک پھیلائے جائیں گے۔
اہم ایجنڈا نکات اور فیصلے:
1.
مالی امداد، دیہی علاقوں میں غذائی تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں پر اتفاق۔
2. ڈونرز اور سرکاری اداروں سے روابط
TVO اور OGDCL منصوبوں سمیت مختلف سرکاری وزارتوں سے تعاون کی حکمت عملی پر گفتگو۔
3. تعلیمی و صحت کے پروگراموں کی توسیع
آزاد کشمیر اور دیگر محروم علاقوں میں تعلیم، صحت اور روزگار کے منصوبوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کا عزم۔
شرکاء اجلاس:
• پیر ڈاکٹر علی رضا بخاری، سابق ایم ایل اے، سی ای او HW&DO و رضا فاؤنڈیشن
•عاشق احمد خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، HW&DO و RF
• سید آفتاب حسین شاہ، سی ای او HCRSP و مشیر HW&DO
• محترمہ فرحت پروین، ڈائریکٹر، HW&DO
• ڈاکٹر بدر منیر، ڈائریکٹر، HW&DO
• علامہ حسن رضا، ڈائریکٹر، HW&DO
• یاسر علی، پروگرام آفیسر، HW&DO
• عاطف افضل، سول انجینئر، HW&DO
• سید عادل علی حیدر، ایڈمن ہیڈ، MentorU Schools
• تہمینہ عرفان، اکاؤنٹنٹ، HW&DO
• طالب حسین، میڈیا کوآرڈینیٹر، HW&DO
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رضا فاؤنڈیشن نئے فلاحی
پڑھیں:
آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ 78 سال سے جاری حق خود ارادیت کے درس سے کشمیریوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا، آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے جب بھی علم جہاد بلند کریگی پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا ہے، بھارت ظلم و بربریت فوری بند کردے، پاکستان سنی تحریک اسلام و ملک دشمنوں اور مقبوضہ کشمیر میں ظالموں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی، فلسطین اور بھارت میں مسلم نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کھلی دہشتگردی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں بھارت کا ظالمانہ و غاصبانہ اور انسانیت دشمن دہشتگردانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کیلئے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، دھونس دھمکیوں اور گیدڑ بھبکیوں کا دور گذر گیا بھارت کو ہر سطح پر شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔
محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے، اقلیتیں غیر محفوظ اور بھارتی مظالم کی انتہا ہوچکی ہے، اقلیتوں کی نسل کشی معمول بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال سے جاری حق خود ارادیت کے درس سے کشمیریوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا، آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے جب بھی علم جہاد بلند کریگی، پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، اقوام متحدہ میں قرارداد صرف بھارتی قبضے کا بہانا تھا جو 78 سال پہلے ہی اپنا مقصد پورا کرچکی ہے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سورج انشا اللہ جلد طلوع ہونیوالا ہے، ظلم و جبر کرنیوالے اللہ کے عذاب سے کسی طور بھی نہیں بچ سکیں گے، مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے فی الفور اور بلاتفریق اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔