City 42:
2025-06-17@01:58:22 GMT

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر جمہوریہ بیلاروس روانہ ہو گئے۔

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر 10 سے 11 اپریل 2025 تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ایران پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، شہباز شریف

ایران پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان ایران اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے اپنی حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔دوسری طرف اسلام آباد میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی سافٹ لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی میری ٹائم ایکسپو کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد خوش آئند ہے، میں وزیر بحری امور جنید چوہدری اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو اس اہم ایونٹ کے انعقاد کو ممکن بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ہمارے قومی دفاع کے آرکیٹیکچر میں ہمیشہ ایک مضبوط ستون کے مانند کھڑی رہی ہے، چاہے وہ 1965 کا عظیم دوارکا آپریشن ہو یا حالیہ بھارتی مس ایڈوینچر ہو، پاک بحریہ نے ہمیشہ پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی امن، علاقائی استحکام، اور عالمی اصولوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے، جو ہماری بحری سفارت کاری کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں، حال ہی میں منعقد ہونے والی امن مشق، جس میں 60 ممالک نے شرکت کی، اس غیر متزلزل عزم کا بھرپور اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ بلیو اکانومی پاکستان کی اقتصادی بحالی کا اگلا محاذ ہے، عالمی بلیو اکانومی کا حجم کھربوں ڈالر ہے اور اگر پاکستان اس کا ایک جزو بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ اس کی معاشی ترقی اور علاقائی رابطہ کاری کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلیو اکانومی مواقع کا ایک جھرمٹ ہے، تجارتی بحری جہازرانی سے لے کر ماہی گیری،جہاز سازی اور ری سائیکلنگ سے لے کر قابل تجدید توانائی، ساحلی سیاحت سے لے کر آف شور آبی زراعت تک، ہمیں ان تمام امکانات سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سالانہ فریٹ چارجز تقریبا 7 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، لہذا پاکستانی شپنگ کمپنیوں اور غیر ملکی لائنرز کے درمیان صحت مند مقابلہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیرِ بحری امور جنید چوہدری، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ان کی ٹیم اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش کرتا ہوں کہ مل کر قدم بڑھائیں، کوششوں کو مربوط کریں اور پاکستان کی بحری طاقت کو ایک نئی جہت دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کا5335ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہ 10، پنشن میں 5فیصد اضافہ،کم از کم اجرت 40ہزار مقرر،، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی پنجاب کا5335ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہ 10، پنشن میں 5فیصد اضافہ،کم از کم اجرت 40ہزار مقرر،، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی عراق سے مزید 268پاکستانی زائرین واپس پہنچ گئے وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے قوانین میں تبدیلی کرا دی ایران کا بڑا قدم، پارلیمانی بل کے ذریعے جوہری عدم پھیلاو کا معاہدہ چھوڑنے کی تیاری کر لی اقتدار اللہ کی امانت، ایک ایک پائی عوام کی ہے،خدمت کا سفررکے گا نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز این جی اوز کیلئے ٹیکس کی چھوٹ ختم، ایف بی آر مانیٹرنگ کرے گا، چیئرمین ایف بی آر کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایران پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، شہباز شریف
  • وزیر اعظم کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کی خبروں کافوری نوٹس، باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا،شہباز شریف
  • آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 5روزہ نجی دورے پر ترکی روانہ
  • وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شہباز شریف عوام کے ووٹ سے یہاں نہیں پہنچے، اسد عمر
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا
  • وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، اسرائیلی جارحیت کیخلاف اظہار یکجہتی: شہباز شریف کا اردگان سے بھی رابطہ
  • پاکستان، ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑا ہے، شہباز شریف کا مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون
  • شہباز شریف اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر حملہ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار
  • وزیراعظم کی الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایت