بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی ہے۔
با نی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، ان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر ضمانت کے کیسز زیر سماعت ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں عمران خان کی سکیورٹی کے لیے خصوصی گارڈز مانگے گئے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے میںدو مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے،مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا،ماہرین
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔