اوساکا ورلڈ ایکسپو 2025 میں چائنا پویلین کا باضابطہ افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ٹوکیو:جاپان کے شہر اوساکا میں 2025 کی ورلڈ ایکسپو کا آ غاز ہو گیا جو 13 اکتوبر تک جا ری رہے گی ۔چائنا پویلین، جو اس ورلڈ ایکسپو کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ نمائندہ پویلینز میں سے ایک ہے، اس کا باضابطہ آغاز اتوار کے روز ہوا۔تقریباً 3500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط، چائنا پویلین اوساکا ایکسپو میں سب سے بڑے غیر ملکی تعمیر شدہ پویلینز میں سے ایک ہے۔ “انسان اور فطرت کے درمیان کمیونٹی آف لائف کی تعمیر – گرین ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایک مستقبل کی سوسائٹی” کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، چائنا پویلین 5 ہزار سال سے زائد عرصے سے قائم چینی تہذیب پر مبنی روایتی ماحولیاتی حکمت کا مظاہرہ کر رہا ہے ، نئے دور میں سبز ترقی کے تصور اور کامیابیوں کو ظاہر کرتا ہے ، اور چین کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر انسان اور فطرت کے مابین مشترکہ طور پر کمیونٹی آف لائف کی تعمیر کے لئے کام کرنے کے وژن کا منتظر ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چین نے دریائے براہمپترہ پر ڈیم کی تعمیر شروع کردی، بھارت میں تشویش
چین کی جانب سے دریائے برہمپترہ پر ڈیم کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے، جس پر بھارت کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔
آپریشن سندور میں بدترین ناکامی کے بعد بھارت کو سفارتی میدان میں ایک اور زخم کا سامنا ہے۔ لداخ اور ارو ناچل پردیش کے بعد چین بھارت کشیدگی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو چکا ہے۔
بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چین نے دریائے براہمپترہ پر کنٹرول کی تیاری شروع کردی ہے، جو کہ علاقائی پانی کی سیاست میں بھارت کی پسپائی کا آغاز ہے۔ ماہرین چین کے اس ڈیم منصوبے کو بھارت کی ناکامی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
این ڈی ٹی وی ورلڈ کے مطابق چین نے تبت اور بھارت سے گزرنے والے براہمپترہ دریا پر میگا ڈیم کی تعمیر شروع کر دی ہے، جس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم لی چیانگ نے بھی شرکت کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیم سے بجلی کی فراہمی تبت اور دیگر خطوں کے لیے یقینی بنائی جائے گی۔ نیا ڈیم چین کے تھری گورجز سے بھی بڑا ہے، جس سے بھارت میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر سنگین اثرات متوقع ہیں۔
منصوبے میں 5 ہائیڈرو پاور اسٹیشنز بنائے جائیں گے، جس سے سرمایہ کاری 1.2 ٹریلین یوان تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ڈیم کی تکمیل کے بعد بھارت کے لاکھوں شہریوں کو سنگین ماحولیاتی اور آبی خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔
سندھ طاس معاہدہ ختم کر کے بھارت پانی کی لڑائی چاہتا تھا، مگر چین نے بھارت کو اس کی ہی حکمت عملی کا مزہ چکھا دیا ہے۔ بھارت کی آبی جنگ چھیڑنے کی سازش اسی کے گلے پڑ گئی ہے۔ چین نے براہمپتر ہ پر ڈیم کا آغاز کرکے بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔