میچ کے دوران محمد عامر نے قریب آکر کیا کہا تھا؟ صائم ایوب نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں گزشتہ روز اوپنر صائم ایوب اور فاسٹ بولر محمد عامر کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
اب صائم ایوب کی جانب سے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں محمد عامر کیساتھ گراؤنڈ میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ صائم ایوب، محمد عامر کی گیند پر شاٹ کھیلنے گئے مگر وہ شاٹ نہ کھیل سکے اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔
میچ کے بعد پشاور زلمی کے کھلاڑی صائم ایوب نے پریس کانفرنس کی جہاں صحافی نے ان سے پوچھا کہ محمد عامر نے گراؤنڈ میں انہیں کیا کہا تھا؟
صائم ایوب نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گراؤنڈ میں اس طرح جملے پاس ہوتے رہتے ہیں، بولر کہتا ہے میری بال پر کھیل کر دکھاؤ اور بیٹر کہتا ہے تیز پھینک کر دکھاؤ۔
صائم ایوب نے مزید بتایا کہ اس طرح کے کمنٹ پاس ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے ایسا گرانڈ میں چلتا رہتا ہے اس میں سنجیدہ ہونے والی کوئی بات نہیں۔
واضح رہے راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ کوئٹہ نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا تھا۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: صائم ایوب نے
پڑھیں:
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے جو پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کر چکا تھا۔ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاءالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، نارووال، پاک پتن، بھکر وغیرہ میں کی گئیں۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم، تین ڈیٹونیٹرز، 13 حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹ، نقدی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم ، صدام وغیرہ کے ناموں سے سے ہوئی۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ دریں اثنا رواں ماہ میں 4601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔