Daily Mumtaz:
2025-08-07@20:15:49 GMT

پاکستان مراکو تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT

پاکستان مراکو تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا

 

راولپنڈی:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان مراکو تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی مشقوں کی افتتاحی تقریب سپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں ہوئی، پاک فوج کی سپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی سپیشل فورسز مشقوں میں شریک ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈنٹ سپیشل آپریشن سکول چراٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مشقوں کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد دونوں دوست ممالک کے مابین فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے، مشق میں حصہ لینے والے فوجی دستے باہمی مہارت، تجربے سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نیتن یاہو کا فوجی آپریشن کو مزید وسعت دینے اور غزہ پٹی پر مکمل قبضے کا منصوبہ

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی آپریشن کو مزید وسعت دینے اور مکمل غزہ پٹی پر قبضے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے ہیں جہاں یرغمالیوں کی موجودگی کا شبہ ہے۔

اسرائیل کے معروف چینل 12 کے مطابق نیتن یاہو کی زیر قیادت حکومت غزہ کے تمام علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ منگل کو کابینہ کے اجلاس میں متوقع ہے۔

29 جولائی کو اسرائیلی اخبار "ہاریٹز" نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی حمایت یافتہ منصوبہ کابینہ کو پیش کیا، جس کے تحت غزہ کے مخصوص حصوں پر دوبارہ قبضہ کیا جائے گا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 60,839 فلسطینی شہید اور 149,588 زخمی ہو چکے ہیں۔ 

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر لمحہ ایک اور بچہ موت کا شکار ہو رہا ہے۔ شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 18,592 ہو گئی ہے، جو کہ کل ہلاکتوں کا 31 فیصد بنتی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • امریکہ، روس کو حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزام میں امریکی فوجی گرفتار
  • کراچی میں پاکستان ترکیہ کی بحری سپیشل فورسز کی پہلی مشترکہ مشق ختم  
  • مستونگ: آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید
  • ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ شدید زلزلہ
  • پاکستان اور ترک بحریہ کی سپیشل فورسز کے مابین پہلی جنگی مشق کا انعقاد
  • امریکہ، فوجی بیس میں مسلح شخص کی فائرنگ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاع
  • پاکستان ترکیہ بحری اسپیشل فورسز کی پہلی دوطرفہ مشق کامیابی سے مکمل
  • صدرمملکت سے یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سبکدوش ڈاکٹر رینا کیونکا کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
  • نیتن یاہو کا فوجی آپریشن کو مزید وسعت دینے اور غزہ پٹی پر مکمل قبضے کا منصوبہ
  • نیتن یاہو کا غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے کا ارادہ