میڈیکل یونیورسٹیز میں ہومیوپیتھک کا شعبہ قائم کیا جائے ‘ ڈاکٹر جاوید شاہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) پاکستان ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے فاؤنڈر وچیف ایگزیکٹو اور سابق وائس چیئرمین پاکستان ہومیو پیتھک فزیشن سوسائٹی، فاؤنڈر ممبر آل پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل الائنس ڈاکٹر ابوبکر میمن نے گزشتہ روز پاکستان ہومیوپیتھک فزیشن سوسائٹی کے بانی اور سابق ممبر اور صدر نیشنل کونسل فور ہومیوپیتھی ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ سے عمرے کی ادائیگی کی واپسی پر مبارکباد دینے کیلیے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ہومیوپیتھی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش صرف ایک نقطے پر ہے اور وہ ہے ہومیوپیتھی کو اپ گریڈ کرنا اس سلسلے میں ہم نے بہت کام کیا ہے DHMS کو BHMS میں ترقی دینے کیلیے ہم نے بہت کوشش کی اور الحمدللہ ہم 2 یونیورسٹیوں میں BHMS کی کلاسز شروع کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، ہمارا اگلا قدم یہ ہے کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو وہ مقام ملے جو ان کا حق ہے اور ہم ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے حقوق کے حصول کیلیے دن رات کوشش کر رہے ہیں اس سلسلے میں ہمارا اگلا قدم ہے کہ ہم ان شا اللہ ملک بھر کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز میں ہومیوپیتھک کا شعبہ قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایڈوانس ایجوکیشن ہومیوپیتھ کو بھی مل سکے اس کے بعد ہمارا دوسرا قدم ملک کے تمام تر سرکاری ہاسپٹلز میں خواہ وہ فیڈرل گورنمنٹ کے انڈر میں آتے ہوں صوبائی گورنمنٹ کے، ڈسٹرکٹ اسپتال ہوں یا یونین کونسل تک جتنی بھی ڈسپنسری ہے ان تمام میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو سرکاری نوکری دی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔