بنگلہ دیش نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت کر سیریز اپنے نام کر لی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شارجہ: بنگلادیش نے افغانستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 38 رنز اور رحمان اللہ گُرباز 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلادیش کی طرف سے نسوم احمد اور رشاد حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شورفُل الاسلام نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی پہلی گیند پر 148 رنز کا ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا۔ بیٹنگ لائن میں شمیم حسین 33، ذاکر علی 32 اور نورالحسن ناقابلِ شکست 31 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ راشد خان نے دو اور مجیب الرحمان و نور احمد نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل بنگلادیش کے کپتان جاکر علی نے ٹاس جیتنے کے بعد افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، ٹاس کے بعد کئی گئی گفتگو میں جاکر علی نے کہا کہ شارجہ کی پچ پر ابتدا میں گیند بازوں کو مدد مل سکتی ہے، اس لیے ٹیم نے مخالف بلے بازوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ بنگلادیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔