جناح نیول بیس اورماڑہ میں پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کے موقع پر چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل کا کہنا تھا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز، مغربی سرحدوں میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمولیت کی تقریب کا انعقاد جناح نیول بیس اورماڑہ میں کیا گیا، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی اور حربی صلاحیتوں سے لیس پی این ایس یمامہ ڈامن شپ یارڈ رومانیہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیف آف دی نیول سٹاف نے کہا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز، مغربی سرحدوں میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ پی این ایس یمامہ کی شمولیت سمندری سرحدوں کے تحفظ اور عالمی پانیوں میں امن کے قیام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ علاقائی امن و سلامتی بشمول بندرگاہوں اور سی پیک کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، تقریب میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی این ایس یمامہ کی شمولیت پاک بحریہ کے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن

پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن سی اسپرٹ‘ 21 اپریل کو شروع ہوا۔ میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اس آپریشن کا مقصد صومالی ساحل، خلیج عدن اور سوکوٹرا گیپ سے بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی کا مقابلہ کرنا ہے۔

مشترکہ آپریشنل سرگرمیوں میں بحری اثاثوں کی طرف سے انسداد بحری قزاقی کی مشقیں اور میری ٹائم پٹرول شامل ہیں جن میں جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس، پاکستان بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، جمہوریہ کوریا کی بحریہ، EUNAVFOR Ops ATALANTA کے تحت ہسپانوی آرماڈا، جبوتی بحریہ، جبوتی کوسٹ گارڈ، اور ترکیہ نیول فورسز شامل ہیں۔

علاقائی رابطہ مراکز JMICC ،CMF JMIC پاکستان، DCOC کینیا، RCOC Seychelles، RMIFC مڈغاسکر اور UKMTO دبئی میری ٹائم کمیونٹی کے ساتھ تازہ ترین معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر عمان اور میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر انڈین اوشین بھی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہم معلومات کے تبادلے میں مدد کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی قیادت میں کئی ملکوں کا "آپریشن سی اسپریٹ" کا آغاز
  • پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن
  • بھارتی دفاعی، ائیر و نیول اتاشیوں اور سپورٹنگ سٹاف کو واپس بھیجنے کا امکان ہے
  • گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
  • امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار