پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” کی ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشریات
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” کی ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشریات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (ملائیشین ورژن) کی نشریات کی افتتاحی تقریب کوالاکمپور میں منعقد ہوئی۔بدھ کے روز ملائیشیا کے اول نائب وزیر اعظم احمد زاہد نے تقریب کو مبارکباد کا خط بھیجا۔
تقریب میں ملائیشیا کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، ملائیشیا کے نائب وزیر مواصلات اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکریٹری جنرل سمیت ملائیشیا کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، میڈیا، تعلیمی اور دیگر حلقوں سےوابستہ 200معروف شخصیات نے شرکت کی۔
ملائشیا میں چین کے سفیر اویانگ یوئی جنگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا
گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ملائیشیا اچھے ہمسایہ ، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار بھی ہیں۔ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر ، مضامین اور گفتگو میں استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا انتخاب کیا گیا ہے
اورعوام کی اولیت، ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت، اور تہذیبی تنوع جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس سے چینی تہذیب اور چینی جدیدکاری کو سمجھنے کے لئے سوچ کا ایک نیا دریچہ کھلے گا۔ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” اب سے ملائیشیا کے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن سمیت ملائشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جا رہا ہے۔ ملائشیا کے چینی، انگریزی اور مالے زبانوں کے مین اسٹریم میڈیا “سن چیو ڈیلی”، “دی اسٹار” اور “سن شائن ڈیلی” نے بالترتیب اس پروگرام کی نشریات کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ ملائیشین نیشنل نیوز ایجنسی، ملائیشین نیوز ایجنسی ریڈیو، اور ملائیشیا-چائنا پرسپیکٹو نیوز نیٹ ورک جیسے مین اسٹریم ملائیشین میڈیا نے تقریب کی کوریج بھی کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے مین اسٹریم میڈیا ملائیشیا کے
پڑھیں:
پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس بلگرامی مہمان خصوصی تھے
تصویر سوشل میڈیا۔پاک بحریہ کےلیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، گن بوٹ بحری سیکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔
لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اور وزارتِ دفاعی پیداوار کے حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔