حامد رضا اور احمد خان بچھر کو بھی اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو بھی پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔
حامد رضا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا سوائے اس کے کہ ہم یہاں پُرامن طور پر آنے کی کال دیں، کل چیف جسٹس نے سلمان صفدر کی ملاقات کا کہا لیکن نہیں ملنے دے رہے۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سابق وزیرِ اعظم ہیں، ان کے ساتھ یہ رویہ ہے تو پھر کیا توقع کی جاسکتی ہے، میرا نام کبھی بھی کمپرومائزڈ لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں ہو گا۔
بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے داہگل کے مقام پر پولیس ناکے پر روک دیا گیا۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر ملاقاتوں کو لے کر تشویش تو ہے، سلمان اکرم راجہ جو فہرست بھیجتے ہیں ان کو ملاقات نہیں کرنے دی جاتی باقی لوگوں کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی یا سیاسی کمیٹی میں ہم اوتھ لے کر بیٹھتے ہیں لہٰذا اندر کی باتیں باہر نہیں کروں گا، کچھ لوگوں کے متعلق عام رائے ہے کہ وہ کمپرومائزڈ ہیں، جو لوگ اندر جاتے ہیں ان کے متعلق سوالات تو موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو رہنماؤں کی فہرست بھجوا دی۔
فہرست میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔
راجہ ناصر عباس، احمد خان بچھر اور زرتاج گل کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل روک دیا
پڑھیں:
ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، اعتزازاحسن
لاہور(آئی این پی ) معروف وکیل رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ توڑا گیا، عمران خان کے ساتھ مسلسل زیادتیاں ہورہی ہیں‘اگر اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔