Islam Times:
2025-07-26@10:44:51 GMT

ایران امریکہ مذاکرات اور مزاحمت کی طاقت

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

ایران امریکہ مذاکرات اور مزاحمت کی طاقت

اسلام ٹائمز: ولکرسن کہتے ہیں کہ "میں نے حال ہی میں اس شخص سے ملاقات کی، جس نے برسوں پہلے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کا کھیل کھیلا تھا، وہ آج بھی اس نتیجے پر قائم ہے، جو اُسوقت سامنے آیا تھا کہ ایران امریکا کے خلاف روایتی جنگ جیت جائے گا۔ ایران کے پاس جنگوں سے لڑنے کا وسیع تجربہ ہے، حالانکہ اسے کبھی کسی جنگ کا آغاز کرتے نہیں دیکھا گیا، یہ تجربہ 1980ء کی دہائی سے شروع ہوتا ہے، جب اس نے آٹھ سال تک عراق کے حملے کو ناکام بنایا۔ ولکرسن کی یہ بات درست ہے اور اسی وجہ سے ایران سے براہ راست جنگ کا آپشن صرف دھمکیوں کی حد تک ہے، ورنہ خطے میں تباہی آئے گی، جس کی حرارت یورپ تک محسوس کی جائے گی۔" تحریر: ڈاکٹر ندیم عباس

دنیا کی بڑی بڑی جنگوں کے فیصلے بھی آخرکار مذاکرات کی میز پر ہوتے ہیں۔ موجودہ زمانے میں باصلاحیت مذاکرات کار ہونا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے پچھلے کچھ عرصے میں مذاکرات اور سفارتکاری میں حیران کن کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایک ہی وقت میں بہت سے محاذوں پر خود کو مصروف کرنا آپ کی طاقت اور توجہ کو تقسیم کر دیتا ہے۔ اس سے نتائج آپ کی مرضی کے مطابق نہیں آتے اور چیزیں آپ کے کنٹرول سے باہر ہو جاتی ہیں۔ اسرائیل اور امریکہ نے بڑے طریقے سے عربوں کو اسلامی جمہوریہ ایران سے ڈرایا اور انہیں اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا۔ شہید آیت ابراہیم رئیسیؒ کی مذاکراتی پالیسی بہت زبردست رہی کہ انہوں نے خطے میں پڑوسیوں کے ساتھ اپنی سفارتکاری سے تعلقات کو بحال کر لیا۔

باہمی کشمکش سے نکل کر ایک ہی محاذ پر یکسوئی کے ساتھ مصروف کار ہوگئے۔آج سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان تہران پہنچ چکے ہیں اور ان کے اعلیٰ سطحی مذاکرات جاری ہیں۔ جب دشمن آپ کو تنہاء کرنا چاہتا ہے اور آپ کی انسانی جدوجہد کو فرقہ واریت کی نذر کرنا چاہتا ہے تو ایسے میں مسلسل بین الاقوامی رہنماوں کی آپ کے دارالحکومت میں آمد آپ کی تقویت کا باعث بنتی ہے۔ اسی وقت ایران کے وزیر خارجہ ماسکو پہنچ چکے ہیں، جہاں روسی قیادت کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔ یہ عملی طور پر طاقت کا اظہار ہے اور اپنے اتحادیوں اور پڑوسیوں کو مشکوک بنانے کی بجائے انہیں اپنی طاقت بنانے کی حکمت عملی ہے۔

عمان میں مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے اور دوسرے دور کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مذاکراتی وفد کی سربراہی وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی سربراہی مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے تھے۔ ان مذاکرات میں عمان کے وزیر خارجہ ثالثی کا کردار ادا کیا۔ عمان میں عمانی ثالثی میں مذاکرات اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی کامیابی ہے کہ اپنی پالیسی کے مطابق عمل کیا گیا۔ یوں لگ رہا ہے امریکہ اور بالخصوص ڈونلڈ ٹرمپ بہت جلدی میں ہیں۔ وہ مذاکرات کو جلد از جلد  مکمل کرنا چاہتے ہیں، ایران نے بھی مذاکرات میں غیر ضروری تاخیر کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے مسائل کو بھول بھلیوں میں ڈالنے کی بجائے حل کرنے کی بات کی ہے۔

امریکہ جو بات سامنے کر رہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنائے تو اتفاق سے یہ وہی بات ہے، جس کا فیصلہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا دو ہزار تین کا فتویٰ کرچکا ہے کہ ایسے انسانیت سوز ہتھیار بنانا شرعی طور پر درست نہیں ہے۔ یہاں مغرب پسندوں کو امن کے عالمی انعامات دیئے جاتے ہیں، اگر انصاف پسندوں کی جیوری ہوتی تو اس فتویٰ پر آپ کو امن کا نوبل پرائز دیا جانا چاہیئے تھا۔ اس وقت اسرائیل، ایران امریکہ مذاکرات سے بہت پریشان ہے۔ اسرائیل میں یہ رائے پائی جاتی ہے کہ ٹرمپ قابل اعتبار نہیں ہے، کیونکہ یہ عین ممکن ہے کہ یہ امن کا اور مسئلے کو حل کرنے کا کریڈت لینے کے چکر میں ایران کے ساتھ کوئی ڈیل کر لے۔ اسرائیل ہر صورت میں ڈیل کے خلاف ہے اور چاہتا ہے کہ ہر صورت میں حملہ کیا جائے۔

ابھی نیویارک ٹائمز نے امریکی انتظامیہ کے حکام اور دیگر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے  ایک رپورٹ  شائع کی۔ اخبار کے مطابق اسرائیل نے مئی میں ان مقامات پر حملے کے منصوبے تیار کیے تھے، جن کا مقصد ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو ایک سال یا اس سے زیادہ پیچھے دھکیلنا تھا۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ نہ صرف ایران کی جوابی کارروائی سے اسرائیل کے دفاع کے لیے بلکہ حملے کو کامیاب بنانے کے لیے بھی امریکی مدد درکار تھی۔ مہینوں کی اندرونی بحث کے بعد ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا، بجائے اس کے کہ وہ فوجی کارروائی کی حمایت کریں۔ اس طرح کی رپورٹس ایسے وقت میں شائع کرائی جا رہی ہیں، جب امریکہ اور ایران کے  درمیان مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے اور دوسرا ہونے جا رہا ہے۔

ان کا مقصد ایران کو دباو میں لانا بھی ہے، چند دن پہلے امریکہ کی طرف سے بیان آیا تھا کہ مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو اسرائیل کی قیادت میں ایران پر حملہ کیا جائے گا۔ یہ سب نفسیاتی دباو کے حربے ہوتے ہیں۔ اسی پیرائے مین دیکھیں تو اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ رافائل گروسی نے خبردار کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے بہت دور نہیں ہے۔ گروسی تہران کا دورہ کر رہے ہیں، انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات بھی کی۔ آج جمعرات 17 اپریل کو ان کی ایران کی جوہری توانائی کی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی سے بھی ملاقات ہو رہی ہے۔ یہ سب ایک منظم حکمت عملی کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ جس میں پوری حملہ آور قوت کو خطے میں بھیج دیا گیا ہے، اسرائیل کیا کرنا چاہتا ہے، اسے پھیلایا جا رہا ہے اور ایٹمی ایجنسی کے ذریعے سے بین الاقوامی رائے عامہ کو بھی گمراہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بات طے ہے کہ امن طاقت اور قربانی سے ملتا ہے، بغیر طاقت اور قربانی کے ملنے والی چیز نہیں ہے۔ آج مزاحمت کی طاقت ہے کہ امریکہ ایران سے مذاکرات کر رہا ہے۔وہ جانتے ہیں کہ خطے میں سمندری تجارت ختم ہوچکی ہے، مسلسل امریکی جہازوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی گروہ پوری طرح سے تیار ہیں۔شام کے جشن منانے والے سوڈان پر سوگ منا رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی دفاعی حکمت عملی پر بہت زیادہ کام کیا ہے، آج اسی وجہ سے اس کا دفاع مضبوط ہے۔ کرنل لارنس ولکرسن امریکی وزیر خارجہ جنرل کولن پاول کے چیف آف اسٹاف تھے۔ ولکرسن اور ان کے سابق فوجی ساتھیوں کو بھی اس بات کا پورا یقین ہے کہ اگر ایران کے خلاف جنگ چھڑتی ہے تو فتح ایران ہی کی ہوگی۔ یہ فتح ایٹمی ہتھیار حاصل کرکے یا ایسے ذرائع سے نہیں ہوگی جو خطے اور اس کے اردگرد کے علاقوں کو تباہ کر دیں بلکہ ایران روایتی اور غیر روایتی طریقوں سے امریکی برتری کو ناکام بنا کر یہ معرکہ سر کرے گا۔

ولکرسن کہتے ہیں کہ "میں نے حال ہی میں اس شخص سے ملاقات کی، جس نے برسوں پہلے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کا کھیل کھیلا تھا، وہ آج بھی اس نتیجے پر قائم ہے، جو اُس وقت سامنے آیا تھا کہ ایران امریکا کے خلاف روایتی جنگ جیت جائے گا۔ ایران کے پاس جنگوں سے لڑنے کا وسیع تجربہ ہے، حالانکہ اسے کبھی کسی جنگ کا آغاز کرتے نہیں دیکھا گیا، یہ تجربہ 1980ء کی دہائی سے شروع ہوتا ہے، جب اس نے آٹھ سال تک عراق کے حملے کو ناکام بنایا۔ ولکرسن کی یہ بات درست ہے اور اسی وجہ سے ایران سے براہ راست جنگ کا آپشن صرف دھمکیوں کی حد تک ہے، ورنہ خطے میں تباہی آئے گی، جس کی حرارت یورپ تک محسوس کی جائے گی۔"

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی جمہوریہ ایران امریکا کے جا رہا ہے کہ ایران ایران کی ایران کے چاہتا ہے ایران سے ہے اور ا کے ساتھ نہیں ہے کے خلاف کے لیے جنگ کا کیا جا

پڑھیں:

عمران خان کے بیٹے امریکہ گئے نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے لنچ کے بعد بلائے گئے ہیں : حیدر نقوی 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حیدر نقوی نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کے بیٹے امریکہ گئے نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے لنچ کے بعد بلائے گئے ہیں، لگتا ہے کہ عمران خان رہا ہو رہے ہیں، لیکن آزادی ، غلامی ، بغاوت ، دھرنے ، جلسے سب کی سیاست ختم کر کے ،ہو سکتاہے کہ آخری قسط چلے جس میں چند ہزار لوگ جمع کرکے رہا ہو کر نعرے لگا کر گھر چلاجائے اور پھر بیرون ملک ۔

سینئر صحافی حیدر نقوی نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ عمران خان کے بیٹے امریکہ گئے نہیں ہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے لنچ کے بعد اُن کو بلایا گیا ہے ،  ڈونلڈ ٹرمپ ، عمران خان کی رہائی کے معاملے میں اُس وقت تک نہیں پڑنا چاہتے جب تک خان کے بیٹے اپنے بڑوں کے ذریعے یہ گارنٹی نہ دے دیں کہ خان رہائی کے بعد ریاست پاکستان کے لیے کوئی پریشانی نہیں کھڑی کرے گا اور بیرون ملک جاکر رہائش اختیار کرلے گا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ خان کے بیٹوں نے ابھی تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما سے ملاقات نہیں کی ہے کیونکہ وہ سب اب غیر متعلقہ ہو گئے ہیں حالانکہ عارف علوی ابھی امریکہ میں ہی ہے۔ 

عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں: چیف جسٹس پاکستان

انہوں نے کہا کہ ریاست بھی خان کو اُس وقت تک نہیں چھوڑنا چاہتی جب تک کوئی قابل اعتبار گارنٹر بیچ میں نہ ہو اور یہ ہی وجہ ہے کہ خان ابھی تک رہا نہ ہوسکا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اُن سب کو جلد از جلد لمبی سزائیں دی جارہی ہیں جو خان کی رہائی کے بعد پیچھے بغاوت کو بڑھانے کی کوشش کریں، اب لگتا تو یہ ہی ہے کہ خان رہا ہورہا ہے مگر آزادی غلامی بغاوت دھرنے جلسے سب کی سیاست ختم کرکے ،  ہوسکتا ہے ایک آخری قسط چلے چند ہزار لوگ جمع کرکے رہا ہوکر نعرے لگاکر گھر چلا جائے اور پھر بیرون ملک اور پھر لمبا سکون ۔

اسلام دلوں کو جوڑنے والا دین ہے ، ڈاکٹر طاہرالقادری کا گلاسگو میں اتحاد اُمت کانفرنس سے خطاب

عمران خان کے بیٹے امریکہ گۓ نہیں ہیں بلکہ اُن کو بلایا گیا ہے فیلڈ مارشل کے لنچ کے بعد۔
ڈونلڈ ٹرمپ خان کی رہائ کے معاملے میں اُس وقت تک نہیں پڑنا چاہتے جب تک خان کے بیٹے اپنے بڑوں کے ذریعے یہ گارنٹی نہ دے دیں کہ خان رہائ کے بعد ریاست پاکستان کے لیے کوئ پریشانی نہیں کھڑی کرے گا…

— Haider Naqvi (@IamHaiderSN) July 25, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عافیہ صدیقی اور عمران خان کی جیل پر امریکہ میں اسحاق ڈار کی گفتگو
  • ایران میں عدالت پر حملہ: چھ افراد ہلاک، بیس زخمی
  • امریکا کی ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف
  • امریکہ کے ساتھ مذاکرات؟ رہبرِ معظم کا سخت انتباہ!
  • پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، اسحاق ڈار
  • فرانس؛ اسرائیل کیخلاف لبنانی مزاحمت کے ہیرو ابراہیم عبداللہ 40 سال بعد قید سے رہا
  • استنبول: ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات دوبارہ شروع
  • عمران خان کے بیٹے امریکہ گئے نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے لنچ کے بعد بلائے گئے ہیں : حیدر نقوی 
  • یورینیم کی افزودگی جاری رہیگی، استنبول مذاکرات کے تناظر میں سید عباس عراقچی کا بیان
  • اپوزیشن اتحاد نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: محمود خان اچکزئی