Daily Sub News:
2025-08-10@08:16:32 GMT

کمبوڈیا میں “چائنا فلم ویک” 2025 کا پنوم پن میں آغاز

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

کمبوڈیا میں “چائنا فلم ویک” 2025 کا پنوم پن میں آغاز

کمبوڈیا میں “چائنا فلم ویک” 2025 کا پنوم پن میں آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز

پنوم پن : کمبوڈیا میں ” چائنا فلم ویک “2025 کی افتتاحی تقریب پنوم پن میں منعقد ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی۔

” چائنا فلم ویک ” کے انعقاد سے چین کمبوڈیا افرادی و ثقافتی تبادلے اور عوامی دوستی کی مضبوطی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کی وزیر ثقافت و فنون لطیفہ پنساگنا نے اس بات پر زور دیا کہ کمبوڈیا اور چین کے درمیان گہری اور مضبوط دوستی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان فلم سمیت مختلف ثقافتی شعبوں میں قریبی تعاون ہے اور کمبوڈیا اور چین کے درمیان فلمی صنعت میں تعاون مختلف منصوبوں کے ذریعے مسلسل مضبوط اور بڑھایا گیا ہے۔

امید ہے کہ کمبوڈیا میں “چینی فلم ویک” دونوں فریقوں کے لئے خیالات کا تبادلہ ، دوستی اور اتحاد کو بڑھانے ،کمبوڈیا-چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک پلیٹ فارم بن جائے گا۔اس سال فلم ویک 17 سے 21 اپریل تک جاری رہے گا۔ فلم ویک کے دوران چین اور کمبوڈیا نے “عوامی جمہوریہ چین کی فلم ایڈمنسٹریشن اور مملکت کمبوڈیا کی وزارت ثقافت و فنون لطیفہ کے درمیان فلم تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت “پر دستخط کیے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کمبوڈیا میں

پڑھیں:

12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز، 116 ممالک کے ایتھلیٹس شریک

12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز ہو گیا،چین کے شہر چینگ ڈومیں ہونے والے گیمز17 اگست تک جاری رہیں گے۔ عالمی گیمز میں 34 کھیلوں کے 60 ڈسپلن میں 253 میڈلز کے لیے مقابلہ ہوگا۔ان گیمز میں 116 ممالک اور خطوں  کے 6ہزار679 ایتھلیٹس اور آفیشلز شریک ہیں۔

ہرچار سال کے بعد ہونے والے عالمی گیمز کی افتتاحی تقریب انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر مقامی فنکاروں نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔

عالمی گیمز میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے قومی جھنڈے اٹھائے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔ آخر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

عالمی گیمز کے آغاز کے ساتھ ہی آئی اوسی، انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن، میزبان ملک چین اور آرگنائزنگ کمیٹی کے جھنڈے لہرا دیے گئے۔

عالمی گیمزکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹارچ ریلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔گیمز میں چند مقابلے 6 اگست سے ہی شروع ہو گئے تھے تاہم جمعرات کو رسمی تقریب سے  باقاعدہ آغازہوا۔

عالمی گیمز میں پاکستان کو اسنوکر اور اسکواش میں میڈلز جیتنے کی امیدیں ہیں۔اسنوکر میں پاکستان کے عالمی چیمپئن محمد آصف جبکہ اسکواش میں ناصر اقبال اور نور زمان شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین، 2025 کی عالمی روبوٹ کانفرنس کا آغاز 
  • پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا شیڈول جاری کردیا
  • سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں پھر اضافہ
  • عالمی گیمز 2025 میں پاکستانی اسکواش کھلاڑی نے میدان مار لیا
  • کمبوڈیا نے ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کر دیا
  • 12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز، 116 ممالک کے ایتھلیٹس شریک
  • پاکستان کے بعد ایک اور ملک نے بھی ٹرمپ کو نوبل پرائز کیلئے نامزد کردیا
  • نوبل انعام کیلئے نامزدگی،ٹرمپ کو پاکستان کے بعدایک اورملک کی حمایت مل گئی
  • گاؤں یو چھون کی بیس سالہ تبدیلیاں: “دو پہاڑوں” کے تصور کی چینی دانش مندی اور عالمی اہمیت
  • کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق