عالمی گیمز 2025 میں پاکستانی اسکواش کھلاڑی نے میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
کراچی:
عالمی گیمز 2025 میں پاکستان نےعمدہ آغاز کردیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں شروع ہونے والے 12 ویں عالمی گیمز کے اسکواش ٹورنامنٹ میں عالمی انڈر 23 نور زماں نے اپنا پہلا میچ بآسانی جیت لیا۔
نور زماں نے مدمقابل میزبان کھلاڑی چن ہائی سونگ کو 0-3 سے قابو کرکے پراگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
نور زماں نے پہلا گیم 2-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں اسی اسکور سے کامیابی پائی اور تیسرے گیم میں کوئی پوائنٹ کھوئے بغیر 0-11 سے فتح کو گلے لگالیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم کھلاڑی کوآرام دینے کا فیصلہ
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں فاسٹ بولر الزاری جوزف کو آرام دے دیا جبکہ آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
الزاری جوزف (جن کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آرام دیا گیا تھا) اپنا ورک لوڈ منیجمنٹ جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب روماریو شیفرڈ نے آخری ایک روزہ میچ دسمبر 2024 میں کھیلا اور رواں برس وہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ فارمیٹ کی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ ہونے والی انگلینڈ کی ٹیم اس وقت رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر ہے اور 2027 کے ون ڈے فارمیٹ ورلڈ کپ میں براہ راست پہنچنے کے لیے اہم پوائنٹس پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔