اسلام آباد میں ایک روز قبل ہونے والی ژالہ باری سے گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے بعد اب دوبارہ اولے پڑنے کی پیشگوئی نے شو روم مالکان کو ہوشیار کردیا، جنہوں نے گاڑیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں آج بھی بارش ہوئی ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر شو رومز مالکان نے گاڑیوں کو ڈھانپ دیا ہے تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔

???? اسلام آباد میں آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ سخت ژالہ باری کا امکان بتانے کے بعد اسلام آباد کے مختلف جگہوں میں پبلک پارکنگ میں کار شورومز کے سامنے کھڑی گاڑیوں کی صورت حال#WeatherAlert #Islamabad #StaySafe pic.

twitter.com/eEs7VdsEuq

— Islamabadies (@Islamabadies) April 18, 2025

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہونے والی ژالہ باری اتنی شدید تھی کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں ونڈ اسکرینر ٹوٹ گئیں، اور باڈی پر بھی ڈینٹ پڑ گئے۔

اولے پڑنے سے جہاں گاڑیوں کو نقصان پہنچا وہیں گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اور سولر پینلز بھی زد میں آئے، اسلام آباد کی مشہور فیصل مسجد کے شیشے بھی ژالہ باری سے متاثر ہوئے۔

آج بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، خیبرپختونخوا میں ژالہ باری سے گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب کے علاقوں میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews الرٹ حفاظتی اقدامات ژالہ باری شو رومز مالکان شیشے ٹوٹ گئے گاڑیوں کو نقصان محکمہ موسمیات موسلا دھار بارش وفاقی دارالحکومت وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الرٹ حفاظتی اقدامات ژالہ باری شو رومز مالکان شیشے ٹوٹ گئے گاڑیوں کو نقصان محکمہ موسمیات موسلا دھار بارش وفاقی دارالحکومت وی نیوز ژالہ باری سے اسلام ا باد علاقوں میں گاڑیوں کو کو نقصان کے مختلف

پڑھیں:

راولپنڈی: افغانیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالکان گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیرقانونی مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 روز کے دوران افغان باشندوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کرلیا گیا، 163 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا، 51 مقدمات درج کرلیے گئے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید
  • ہیوی ٹریفک اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا سبب، شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق
  • اسلام آباد : بھاری گاڑیاں فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئیں
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے
  • افغانیوں کو دکان و گھر کرائے پر دینے والے مالکان پر 79 مقدمات درج
  • نمبر پلیٹس کی تبدیلی،گاڑی مالکان کو مزید دو ماہ کی مہلت مل گئی
  • ترکیہ: ہوٹل میں آگ لگنے سے 78 ہلاکتیں، ملزمان  کو عمر قید کی سزا سنادی گئی
  • راولپنڈی: افغانیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالکان گرفتار