سوناکشی سنہا کا طلاق کی پیشگوئی کرنے والے صارف کو کرارا جواب
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے طلاق سے متعلق تنقیدی تبصرے پر سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔
اداکارہ سونا کشی سنہا نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف کو طلاق سے متعلق پیشگوئی کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’تمہاری طلاق قریب ہے۔‘ جس پر سوناکشی نے جواب دیا، ’پہلے تیرے ممی پاپا کریں گے پھر ہم وعدہ!‘
A post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)
یاد رہے کہ سناکشی نے جون 2024 میں زہیر اقبال سے بین المذاہب شادی کی جس پر سوناکشی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اداکارہ کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ لوگوں نے تنقید کر نشانہ بنایا جس پر ہمیشہ انہوں نے نرمی سے کام لیا اور جواب دینے سے گریز کیا تاہم اب انہوں نے پہلی مرتبہ کسی صارف پر جوابی وار کیا ہے جس کی وجہ سے وہ خبروں کا حصہ بن گئی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟
جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز
جاپان میں 5 جولائی کو ایک شدت آمیز زلزلے اور سونامی آنے کی پیش گوئی سے متعلق جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2021 میں شائع ہونے والی مانگا ناول ”The Future I Saw“ کی مصنفہ ریو تاتسوکیجو نیو بابا وانگا کے نام سے مشہور ہیں، نے انتباہ دیا ہے کہ بحر الکاہل کے ممالک پر ایک خوفناک سونامی آئے گا۔ اس پیش گوئی نے وسیع پیمانے پر خوف و ہراس پھیلایا ہے اور بعض عقیدت مند سیاحوں میں جاپان کے سفر کو لے کر خدشات پیدا کر دیے ہیں۔
ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ تاتسوکی نے اپنے پبلشر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ دعوے دار تو نہیں، ممکن ہے کہ بڑا زلزلہ واقع نہ ہو، مگر انہوں نے اپنی بات مکمل طور پر واپس لینے سے انکار کیا ہے۔
زلزلہ کی پیش گوئی کو سائنس دان نا ممکن قرار دیتے ہیں۔ تاہم تاتسوکی کے مداح ان کی باتوں پر یقین کرتے ہیں کیونکہ وہ 2011 میں آنے والے توہوکو زلزلہ اور سونامی کی تباہ کاریوں کی پیش گوئی کرنے والی مانی جاتی ہیں، جس میں تقریباً 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مانگا نے کیا پیش گوئی کی؟
آن لائن بحث کا آغاز 2021 کے مانگا ”The Future I Saw“ سے ہوا۔ پیش گوئی کے مطابق، جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر کی تہہ میں ایک دراڑ پڑے گی، جو 2011 کے مقابلے میں تین گنا بڑی سونامی کو جنم دے گی۔ اگرچہ کتاب میں کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں، لیکن بعض نے اسے 5 جولائی کو ہونے والے کسی بڑے حادثے کی نشاندہی سمجھا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پوسٹس نے خاص طور پر مشرقی ایشیا (ہانگ کانگ، تائیوان، چین، جنوبی کوریا) میں زور پکڑا ہے۔
تاتسوکی جنہیں جاپان کی بابا وانگا کہا جاتا ہے، انہوں نے 2011 میں شمالی توہوکو میں آنے والے 9.0 شدت کے زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔
ساوتھ چین مارننگ پوسٹ کے مطابق مانگا ناول کے سرورق پر مارچ 2011 میں زبردست تباہی کے الفاظ تھے، جس کی وجہ سے بعض لوگوں کو یقین ہوا کہ وہ ایک دہائی پہلے سے اس واقعے کو دیکھ چکی تھیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ تاتسوکی نے شہزادی ڈایانا اور موسیقار فریڈی مرکیوری کی غیر متوقع موت، نیز کورونا وائرس وبا کی بھی پیش گوئی کی تھی۔
جاپانی حکومت کا ردعمل
جاپانی حکام اور سائنسدانوں نے جاپانی بابا وانگا کی اس پیش گوئی کو بے بنیاد قرار دیا ہے، اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔ ماہرین کا اتفاق ہے کہ قدرتی آفات کی پیش گوئی ابھی تک ایک ناممکن کام ہے، اور فیصلے سائنس کی بنیاد پر ہی کیے جانے چاہئیں۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پیش گوئیوں کو سنجیدگی سے نہ لیں کیونکہ اس پیشگوئی کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدرکا 26واں یوم شہادت آج نہایت عقیدت سے منایا جارہا ہے پاکستانی ڈاکٹر کی چین میں کام اور دوستی کی 6 سالہ کہانی برطانوی یوٹیوبر اپنے کھوئے ہوئے ایئرپوڈز واپس لینے پاکستان پہنچ گیا، پولیس کا بھرپور تعاون دبئی کے ولی عہد کھانا کھانے ریسٹورنٹ پہنچے اور جاتے ہوئے تمام افراد کا بل ادا کر کے سب کو حیران کر دیا ’بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات موٹروے پر دلچسپ واقعہ، بیوی بھول کر شوہر گاڑی لیکر نکل پڑا، پولیس نے واپس ملوایا سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز کی دوڑ! لائیو شو چھوڑ کر بھاگ نکلے، ویڈیو وائرلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم