Jang News:
2025-11-16@05:00:27 GMT

کراچی: ایف آئی اے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT

کراچی: ایف آئی اے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

فائل فوٹو

کراچی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر نے قابو پایا۔ 

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایف ائی اے کے مال خانے کے کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔

کراچی، گتے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کے عمل میں حصہ لیا۔

 حکام نے بتایا ہے کہ آگ کے باعث کمرے میں رکھے کمپیوٹر اور کاغذات کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کی عمارت میں آتشزدگی

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی عمارت کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

فوری طور پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 3 فائر وہیکلز اور قریباً 10 فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کا عمل شروع کردیا۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی عمارت کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی تین فائر ویکلز اور تقریباً دس فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا عمل فوری طور پر شروع کردیا تاحال کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ریسکیو 1122 pic.twitter.com/03kvI9BA8k

— Abdul Qayum Afridi (@abdulqayum6) November 14, 2025

بیسمنٹ میں زیادہ دھواں پھیل جانے کے باعث اسموگ ایجیکٹرز طلب کر لیے گئے تاکہ دھوئیں کا اخراج ممکن بنایا جا سکے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آگ بجھانے اور صورتحال کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے یا بجھانے کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آتشزدگی پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی ایریا میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • ارجنٹینا کے ایزیزا صنعتی علاقے میں بڑا دھماکا، متعدد فیکٹریاں متاثر
  • ادیب بیدل مسرور کے گھر میں 70 لاکھ روپے کی چوری
  • پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کی عمارت میں آتشزدگی
  • کیوبا میں وبائی بحران شدت اختیار کرگیا، ڈینگی، چکن گنیا بے قابو، بڑی آبادی متاثر
  • ادیب اور گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں 70 لاکھ روپے کی چوری، صوبائی وزیر کا نوٹس
  • کراچی کے لائٹ ہاؤس لُنڈا بازار میں آگ، متعدد پتھارے جل کر راکھ
  • کراچی: لائٹ ہاوس کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری
  • شہداء کی قربانیاں لائق تحسین، دہشتگردی کے ناسور پر ہرحال میں قابو پایا جائے گا؛ عبدالعلیم خان
  • کراچی؛ لائٹ ہاؤس لُنڈا بازار میں آگ لگ گئی، کئی پتھارے جل کر خاک