اے آئی نے چاہت اور بابراعظم کا مقابلہ کرواڈالا؛ ویڈیو پر مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوران آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے معروف گلوکار چاہت فتح علی خان اور بابراعظم کے درمیان مقابلہ کروادیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا، اس ویڈیو چاہت فتح علی خان (جو اپنی گلوکاری سے مشہور ہیں) بابراعظم کو گیند کرواکر رہے ہیں، جس پر پشاور زلمی کے کپتان انہیں چھکا لگا دیتے ہیں۔
اس ویڈیو پر مداحوں نے اپنے دلچسپ تبصرے کیے ہیں جبکہ کئی صارفین نے بابر کی خراب فارم پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
دراصل چاہت فتح علی خان کی بالنگ کروانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی لیکن وہ ایک میدان پر رن اَپ اور اپنا بالنگ ایکشن دکھا رہے تھے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں بابراعظم پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں تاہم ناقص فارم کے باعث تنقید کی زد میں ہیں، انکی قیادر میں فرنچائز نے 4 مقابلوں میں محض ایک فتح حاصل کی ہے۔
پوسٹ پر ہونیوالے دلچسپ تبصرے:
Post Views: 1.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
برطانیہ میں 1 ہی بچے کی دو بار پیدائش کا حیران کُن واقعہ
برطانیہ میں ایک بچے کے "دو بار پیدا ہونے" کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔
20 ہفتوں کی حاملہ آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والی ٹیچر لوسی آئزک نے رحمِ مادر کے کینسر کو دور کرنے کے لیے 5 گھنٹے کا آپریشن کروایا جس کے دوران سرجنوں نے عارضی طور پر ان کا رحم باہر نکال دیا تھا جس میں ان کا بیٹا تھا۔
کینسر کے علاج کے بعد بچے کو رحمِ مادر میں واپس رکھ دیا گیا اور 9 مہینے مکمل ہونے کے بعد صحیح طریقے سے اسکی پیدائش ہوئی۔
لوسی اور ریفرٹی نے حال ہی میں سرجن سلیمانی ماجد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سرجری کے ہفتوں بعد جان ریڈکلف اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس تجربے کو نایاب اور جذباتی قرار دیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب 32 سالہ لوسی 12 ہفتوں کی حاملہ تھیں تو اسے معمول کے الٹراساؤنڈ کے بعد کینسر کی تشخیص ہوئی۔ جان ریڈکلف اسپتال کے ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ پیدائش کے بعد تک علاج میں تاخیر کرنے سے کینسر پھیل سکتا ہے جس سے خاتون کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
حمل کے تقریباً 5 ماہ کے عرصے کی وجہ سے معیاری ہول سرجری ممکن نہیں تھی جس سے ڈاکٹروں کو متبادل اختیارات تلاش کرنے پڑے۔
اس کے بعد ڈاکٹر سلیمانی ماجد کی قیادت میں ایک ٹیم نے سرجری کے دوران غیر پیدائشی بچے کو رحم میں رکھتے ہوئے کینسر کے خلیات کو ہٹانے کے لیے ایک نادر اور پیچیدہ طریقہ کار تجویز کیا۔ یہ ہائی رسک آپریشن عالمی سطح پر صرف چند بار انجام دیا گیا ہے جس میں عارضی طور پر خاتون کے رحم کو ہٹایا گیا۔
خطرات کے باوجود خاتون اور ان کے شوہر ایڈم نے میڈیکل ٹیم پر بھروسہ کیا اور آپریشن کامیاب رہا ۔