پہلگام واقعے میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں، غلام محمد صفی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پہلگام میں سیاحوں پر بزدلانہ حملے کو انسانیت سوز اور قابل نفرت فعل قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیر شاخ نے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کو کشمیریوں کو بدنام کرنے کا قابل نفرت اقدام قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پہلگام میں سیاحوں پر بزدلانہ حملے کو انسانیت سوز اور قابل نفرت فعل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ اس گھنائونے واقعے میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں جو ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی پارلیمنٹ سے منظور شدہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج نے مودی حکومت کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے۔ اپنی اس شرمناک ہزیمت سے توجہ ہٹانے اور عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے بھارت ایسی گھنائونی سازشیں رچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ جب بھی امریکہ سے کوئی اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھارت کا دورہ کرتا ہے، تو اس طرح کے پرتشدد واقعات رونما ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت عالمی سطح پر اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارت اس طرح کے حملوں کو جواز بنا کر نہ صرف کشمیریوں کی جائز اور پرامن جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنا چاہتا ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی سنگھ پورہ کا المناک واقعہ آج بھی کشمیریوں کے ذہنوں اور دلوں پر نقش ہے۔ اس واقعے میں بھارتی فوج براہ راست ملوث تھی جس میں سکھ کمیونٹی کے درجنوں بے گناہ افراد کو بے دردی اور بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعے کا مقصد بھی یہی تھا کہ کشمیر کی پرامن تحریک کو فرقہ وارانہ اور دہشت گردی کا رنگ دے کر بدنام کیا جائے۔ پہلگام میں سیاحوں پر حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ بھارتی ایجنسیاں حق پر مبنی تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں اور دنیا کو یہ باور کرانا چاہتی ہیں کشمیر کی تحریک آزادی دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس واضح کرتی ہے کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے لئے اپنی پرامن جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ بھارتی حکومت کی یہ اوچھی حرکتیں کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی حکومت کے ان مذموم ہتھکنڈوں کا نوٹس لے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ادراک کرے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث اصل مجرموں کو بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے سیاحوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی جائز جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے اور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد، سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ اور دیگر ارکان نے بھی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کل جماعتی حریت کانفرنس کی پہلگام میں سیاحوں پر انہوں نے کہا کہ میں بھارتی واقعے میں
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک