پہلگام حملہ بھارتی ایجنسیوں کی کارروائی ہے، سید صلاح الدین احمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
ریاست جموں کشمیر کی حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ بھارتی ایجنسیوں کی کارروائی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی عدالت انصاف اور عالمی انسانی حقو ق کے ادارے اور تنظیمیں پہلگام میں ہوئی مذموم کارروائی کی آزادانہ تحقیقات کریں۔ ثابت ہوگا کہ سیاحوں پر حملہ بھارتی ایجنسیوں کی کارروائی ہے۔
سید صلاح الدین احمد نے ان خیالات کا اظہار متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب میں کیا۔
ترجمان سید صداقت حسین کے مطابق سربراہ جہاد کونسل نے کہا کہ 20مارچ 2000 کو اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر ضلع اسلام آباد (اننت ناگ)کے علاقے چھٹی سنگھ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے بھیس بدل کر سکھ برادری کے35 افراد کو قتل کیا تھا۔
1995جولائی میں الفاران نامی تنظیم کے نام پر غیر ملکی سیاحوں کو قتل کیا گیا۔آج بھارت کے دورے پر آئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی موجودگی میں بھارتی ایجنسیوں نے مجاہدین کشمیر کی مقدس جدوجہد کو نقصان پہنچانے، عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے سیاحوں کو بھینٹ چڑھانے میں مذموم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ ماضی میں بھارت کی یہ کوششیں ناکام ہوگئی ہیں اور دنیا کے سامنے یہ بات آچکی ہے کہ الفاران کے نام پر سیاحوں اور چھٹی سنگھ پورہ میں سکھ بھائیوں کا قتل عام بھارتی ایجنسیوں نے ہی کرایا ہے۔ اس لیے پہلگام کا خونین واقعہ بھی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے نتیجے میں ثابت کردے گا کہ یہ بھارتی ایجنسیاں ہی ہیں جو مجاہدین کشمیر کو بدنام کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پہلگام حملہ حزب المجاہدین ریاست جموں کشمیر متحدہ جہاد کونسل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پہلگام حملہ حزب المجاہدین ریاست جموں کشمیر متحدہ جہاد کونسل بھارتی ایجنسیوں جہاد کونسل
پڑھیں:
مری پتریاٹہ ٹاپ پر دلکش ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
پنجاب ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی عاصم رضا نے پتریاٹہ ٹاپ پر صوبے کے پہلے خوبصورت ٹری ہاؤس کا افتتاح کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کے لیے خوشخبری، مری کے دلکش مناظر کی سیر کراتی ٹورسٹ بس سروس کا آغاز
بلند پہاڑوں اور سرسبز وادیوں کے درمیان تعمیر کیا گیا یہ ٹری ہاؤس سیاحوں کو قدرتی حسن اور جدید سہولیات کا حسین امتزاج فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیے: راولپنڈی سے بھوربن تک گلاس ٹرین کب تک شروع ہونے کی توقع ہے؟
ایم ڈی ٹی ڈی سی پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سیاحتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں: عوام کی خدمت پر تنقید کی جارہی ہے، ایسا کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
سیاحت کے ماہرین کے مطابق ٹری ہاؤس جیسے منفرد اقدامات نہ صرف مری کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے بلکہ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ دیکھیے عثمان علی کی یہ دلچسپ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب کا پہلا ٹری ہاؤس پہلا ٹری ہاؤس مری مری پتریاٹہ مری میں ٹری ہاؤس