اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقابلے میں عثمان خان کو گزشتہ میچ کا تھپڑ یاد آگیا،عبید شاہ وکٹ لینے کے بعد عثمان خان کی طرف جشن منانے کے لیے آئے تو وہ دور بھاگ گئے۔

22 اپریل کو لاہور قلندر کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ وکٹ لینے کے بعد جذباتی ہو گئے تھے جس کے بعد وہ آئے تو وکٹ کیپر عثمان خان کے پاس ہاتھ پر ہاتھ مارنے (ہائی فائیو دینے) تھے تاہم وکٹ لینے کے بعد غصے سے بھرے عبید شاہ کا ہاتھ ان کے سر پر جا لگا تھا، اس واقعے میں عثمان خان کو معمولی چوٹیں آئیں اور وہ زمین پر گر گئے۔

تاہم انجری کے بعد بھی عثمان شاہ نے کھیلنا نہیں چھوڑا اور وکٹ کیپنگ جاری رکھی۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے میچ میں ایک کیچ بھی لیا۔

عبید شاہ نے میچ میں 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں جس میں سیم بلنگز ان کا آخری شکار بنے تھے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کیخلاف ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کےعثمان خان کو لاہور کیخلاف میچ کا تھپڑ یاد آگیا.

 

عبید شاہ نے جب وکٹ لی تو وہ عثمان خان کے پاس آئے تاہم عثمان خان ان سے دور بھاگ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: عثمان خان کو عبید شاہ میچ میں کے بعد

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا