امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا: حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
سٹی42: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رکنِ قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ برِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا۔
بھارتی آبی جارحیت اور دیگر یک طرفہ اقدامات پر اپنے بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ معطل کیا ہے۔
چیزیں بگڑتی ہیں تو خطہ ہی نہیں دنیا پر اثرات پڑیں گے؛ خواجہ آصف
یہ انٹرنیشنل واٹر ٹریٹی بین الاقوامی سطح پر پالیسی اور ضمانت شدہ معاہدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے عرصے سے بہانے کی تلاش میں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے مکمل طور پر پُرعزم ہے، وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی نے قومی جذبات کی ترجمانی کی ہے۔
سلامتی کمیٹی نے بھارت کو دو ٹوک اور متناسب پیغام دیا، بھارت کو بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کی روش ترک کرنا ہوگی۔
بجلی چوری کے خلاف لیسکو کا بڑا آپریشن، 35 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">