نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے پاک بھارت تعلقات میں حالیہ صورتحال سے ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیز اقدام سے خبردار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایرانی کوششوں کو سراہا۔

نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں کل منعقد ہونے والے ایران امریکہ مذاکرات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

سعودی وزیر خارجہ کانائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

 سعودی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دونوں رہنمائوں کے درمیان علاقائی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا،اسحاق ڈارنے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
دونوں ممالک نے علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا سعودی و ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
  • ایرانی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو
  • اسحاق ڈار کا سعودی ،ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سلامتی کمیٹی فیصلوں سے آگاہ کیا
  • شہزادہ فیصل بن فرحان کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، قومی سلامتی کے فیصلوں پر بریفنگ
  • پاک ، بھارت کشیدگی : وزیر خارجہ کا سعودی و ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
  • وزیر خارجہ کا سعودی و ایرانی ہم منصب سے رابطہ، بھارتی جارحیت پر سخت جواب دینے کے عزم کا اعادہ
  • سعودی وزیر خارجہ کانائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار سے ازبک وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، ریل لائن منصوبے پر گفتگو
  • بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار