میجر جنرل الاربیک شرشوف کی جنرل ساحر شمشاد ملاقات، مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر (RATS) میجر جنرل الاربیک شرشوف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جنرل ساحر شمشاد مرزا، NI (M)، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں:جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات
ملاقات کے دوران میں فریقین نے خطے میں سلامتی کی حرکیات اور انسداد دہشتگردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
CJCSC نے دہشتگردی کی لعنت سے لڑنے کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے SCO (RATS) کی کوششوں کا اعتراف کیا اور علاقائی اور عالمی سطح پر پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائجیریا کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنرل ساحر شمشاد شنگھائی تعاون تنظیم میجر جنرل الاربیک شرشوف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے
پڑھیں:
مرکزی صدر و نامزد مرکزی جنرل سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان کا تنظیمی دورہ ملتان، رہنمائوں سے ملاقات
مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان سید یاور علی کاظمی نے تنظیم کی اہمیت و افادیت اور تنظیم سازی کے موضوع پر جوانوں سے گفتگو کی، مرکزی قائدین نے وحدت یوتھ ملتان کے زیراہتمام چلنے والے آر این آئی ٹی سنٹر کا دورہ بھی کیا اور اسے نوجوانوں کے لیے مفید قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان سید یاور علی کاظمی اور نامزد مرکزی جنرل سیکریٹری حسن رضا نے ایک روزہ ملتان کا دورہ کیا۔ دورہ ملتان کے موقع پر وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے کابینہ کے ارکین سے ملاقات کی، مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان سید یاور علی کاظمی نے تنظیم کی اہمیت و افادیت اور تنظیم سازی کے موضوع پر جوانوں سے گفتگو کی۔مرکزی قائدین نے وحدت یوتھ ملتان کے زیراہتمام چلنے والے آر این آئی ٹی سنٹر کا دورہ بھی کیا اور اسے نوجوانوں کے لیے مفید قرار دیا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ملتان رانا تیمور حسن، ڈویژںل نائب صدر حسن رضا حیدری، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید ارتضی نقوی سمیت دیگر موجود تھے۔