ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع شاہ رخ خان کا مشہور زمانہ محل ’’منت‘‘ آج کل غیر معمولی خاموشی کی لپیٹ میں ہے۔ وجہ کچھ اور نہیں بلکہ خود کنگ خان کی عارضی رخصتی ہے۔

شاہ رخ خان اپنے گھر کی دو سالہ تزئین و آرائش کے سبب اپنی فیملی کے ساتھ پالی ہل کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں منتقل ہوچکے ہیں۔ لیکن ان کی یہ نقل مکانی منت کے باہر موجود دکانداروں کے لیے کسی آندھی سے کم ثابت نہیں ہوئی۔

منت، جو کبھی مداحوں کا میلہ لگا رہتا تھا اور جہاں ہر لمحہ سیلفیز کی جھڑی لگی رہتی تھی، اب سنسان نظر آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں منت کے باہر بیٹھے آئس کریم فروش اور دیگر چھوٹے دکاندار اپنے دکھ کا اظہار کرتے نظر آئے۔ ایک آئس کریم فروش نے کہا، ’’بہت فرق پڑا ہے۔ اب شاہ رخ یہاں رہتے بھی نہیں اور جب سے لوگوں کو یہ پتہ چلا ہے، عوام آنا بھی کم ہوگئے ہیں۔‘‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

ایک اور دکاندار نے کہا ’’پہلے لوگ آتے تھے، ٹھہرتے تھے، منت کے باہر گھنٹوں بیتاتے تھے۔ اب جیسے ہی انہیں پتہ چلتا ہے کہ شاہ رخ یہاں نہیں رہتے، وہ فوراً رکشہ یا ٹیکسی گھما کر واپس چلے جاتے ہیں۔‘‘

دکانداروں کےلیے یہ تبدیلی کسی صدمے سے کم نہیں۔ ایک نے تو یہاں تک کہہ ڈالا، ’’شاہ رخ ہیں تو منت ہے، نہیں تو یہ کچھ بھی نہیں!‘‘ اس سادہ مگر گہرے جملے نے نہ صرف شاہ رخ خان کی مقبولیت کا اندازہ دے دیا بلکہ یہ بھی ظاہر کر دیا کہ کیسے ایک ستارے کی موجودگی پورے علاقے کی معیشت کو جلا بخشتی ہے۔

شاہ رخ خان، گوری خان اور ان کے بچے آریان، سہانا اور ابراہیم اب پالی ہل کے ایک لگژری اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ اداکاری کے میدان میں شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے۔ لیکن ابھی تو ’’منت‘‘ کے باہر بیٹھے دکانداروں کی دعا ہے کہ کاش ’کنگ‘ جلد واپس آجائیں تاکہ ان کی دکانیں پھر سے رونق سے بھرجائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان کے باہر

پڑھیں:

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

ادارہ تحفظ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ وفاقی دارالحکومت میں موقع پر ٹیسٹ کیے جائیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ٹیسٹ 17 اکتوبر سے پہلے کروا لیں۔
ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اسلام آباد پولیس کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی اچانک چیکنگ اور موقع پر دھواں ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
بیان کے مطابق زیادہ دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے یا گاڑی ضبطگی کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے وہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کا دھواں ٹیسٹ 17 اکتوبر سے پہلے کروا لیں۔ کلیئرنس اسٹیکر حاصل نہ کرنے والی گاڑیاں جرمانے کی زد میں آ سکتی ہیں۔
شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز اور عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے ممکنہ ایڈونچر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، خواجہ محمد آصف
  • بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ، خواجہ آصف
  • ٹرمپ کی اقتدار نہ چھوڑنے پرحماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پھر دھمکی
  • ٹرمپ کی حماس کواقتدار نہ چھوڑنے پر صفحہ ہستی سے مٹانے کی پھر دھمکی
  • دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان
  • انگلینڈ میں مسجد کو نقصان پہنچانے کی کوشش، باہر کھڑی کار جلادی گئی
  • پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں:گورنر خیبرپختونخوا  
  • کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘
  • عجلت میں کی گئی چیزیں کشمیر کاز کو نقصان پہنچائیں گی: وزیرِ قانون
  • ’چھوٹے دکانداروں کو تنگ کرنے کے بجائے اصل مافیا کو پکڑیں‘ پنجاب میں کارروائی پر لوگوں کا اعتراض