بھارتی آبی جارحیت، بغیر بتائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
مظفر آباد: بھارت نے پاکستان کو بتائے بغیر دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے الرٹ جاری کر دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے جہلم میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اور دریائے جہلم میں پانی کی سطح معمول سے 7 تا 8 فٹ بڑھ گئی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے الرٹ جاری کر دیا۔ اور لوگوں کو دریا سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔
ضلعی انتظامیہ مظفر آباد کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے جہلم میں معمول سے زیادہ پانی چھوڑا گیا ہے۔ اور پانی زیادہ چھوڑنے سے دریائے جہلم میں درمیانے درجے کی طغیانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام دریائے جہلم کے نزدیک نہ جائیں۔ اور مویشیوں کو بھی دریا سے دور رکھیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دریائے جہلم میں
پڑھیں:
دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
علی رامے:پنجاب میں دریائے راوی کے مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 10 ہزار کیوسک، جبکہ بلوکی کے مقام پر 29 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک رہا۔
محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ تمام مقامات پر پانی کی صورتحال قابو میں ہے اور فی الحال کسی مقام پر سیلاب کا خطرہ موجود نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا