کرم: فریقین رضاکارانہ طور پر ہتھیار جمع کرانے لگے
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
کرم میں بنکرز گرانے کے بعد فریقین رضاکارانہ طور پر ہتھیار جمع کرانے لگے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اپر اور لوئر کرم میں امن معاہدے کے بعد اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قبائل مشین گنز، راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضاکارانہ طور پر جمع کرا رہے ہیں۔
کرم ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اسلحہ جمع کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ فریقین کے 1 ہزار بنکرز گرانے کے بعد اسلحہ جمع کرانا امن کی جانب دوسرا قدم ہے۔
قبائلی رہنما ملک ضامن نے مطالبہ کیا ہے کہ کرم میں آمد و رفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس: کے الیکٹرک تیکنیکی سروے کروانے کے لئے تیار
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ عدالت کا حکم نامہ موصول ہو گیا ہے اور کسی بھی قسم کے تیکنیکی سروے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک کا 70 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے اور آئندہ آنے والے سالوں میں کے- الیکٹرک کے نیٹورک کے %95-90 حصے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کرنے کا عزم ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نجکاری کے بعد کے-الیکٹرک نے 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے جس کے نتیجے میں ڈسٹریبیوشن لاسز نصف ہو گئے اور صارفین کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ترجمان کے مطابق لوڈشیڈنگ وہاں کی جاتی ہے جہاں بجلی چوری اور ڈسٹریبیوشن میں نقصانات زیادہ ہوں، عدالت نے نیپرا کو کے-الیکٹرک کے انفراسٹرکچر کا ٹکنیکل سروے کا مشورہ دیا تاکہ اب تک کی بہتری کا جائزہ لیا جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ کیس کی اگلی سماعت 12 اگست کو ہوگی اور کسی بھی قسم کے تیکنیکی سروے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔