City 42:
2026-06-03@05:14:30 GMT
کمپنی ٹیشن کمیشن کا آن لائن مارکیٹ میں غیر مسابقتی طرز عمل کیخلاف حکمت عملی مرتب کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
کلیم اختر : کمپنی ٹیشن کمیشن نے آن لائن مارکیٹ میں غیر مسابقتی طرز عمل کیخلاف حکمت عملی مرتب کرنیکا فیصلہ کر لیا۔
ڈیجیٹل مارکیٹ پلیٹ فارم پر گمراہ کن مارکیٹنگ کیخلاف باقاعدہ عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے،آن لائن مارکیٹ میں صارفین کو درست معلومات فراہم کیلئے گائیڈ لائنز و بہتر معیارات قائم کرنیکا فیصلہ کر لیا۔
آن لائن اشہارات میں بھی شفافیت کو بہتر بنانے اور صارفین کے تحفظ کیلئے رہنما اصول مرتب ہونگے،الیکٹرک گاڑیوں، بائیکس سمیت دیگر ضروریاتِ اشیا کے بارے اشتہارات میں کیے جانیوالے دعوؤں کی نگرانی ہوگی۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں اور انتخابی دستاویزات کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست میاں آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں ثاقب چدھڑ کے کاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نااہلی کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے لہٰذا ان کی رکنیت برقرار رہنے یا نہ رہنے کے معاملے کی جانچ پڑتال کے لئے انتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔درخواست گزار کے مطابق رکن اسمبلی پر ایک خاتون کو مہنگی گاڑیاں، قیمتی تحائف اور جائیداد بطور تحفہ دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں، جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ بن چکا ہے۔(جاری ہے)
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، اس لئے ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور زیر کفالت افراد کے تمام موجودہ اور سابقہ اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شفافیت اور احتساب کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ انتخابی اور مالی ریکارڈ تک رسائی ضروری ہے، تاکہ حقائق کی بنیاد پر معاملے کا جائزہ لیا جا سکے۔