کراچی:

اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست  جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔

پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکيٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

پولیس نے کئی احتجاج مظاہرین کو حراست میں لیا اور 22 اپریل سے جاری احتجاج کے باعث کراچی سے ٹھٹھہ جانے اورآنے والی بند قومی شاہراہ پرٹریفک بحال کردی۔

پولیس ایکشن اوراحتجاجی مظاہرین کو حراست لیے جانے کے خلاف وکلا برادری اورقوم پرست جماعت کے کارکنان بڑی تعداد میں دوبارہ جمع ہو گئے، مظاہرین کی جانب سے پولیس کے خلاف احتجاج اورنعرے بازی شروع کردی گئی اور احتجاجی مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہ لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

اس دوران ایس ایس پی ملیرکاشف عباسی اور آر آرایف سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے واٹرکینن کا استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع  کی تو مظاہرین کی جانب سے پولیس پر ڈنڈوں اور پتھراؤ سے حملہ کردیا گیا۔

 احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑیں جاری ہیں اورعلاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے، احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ جبکہ احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی  چارج کیا گیا، مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس موبائل پربھی حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگادی۔

مشتعل مظاہرین کی جانب سے واٹر کینن سمیت متعدد گاڑیوں پر پتھراؤبھی کیا گیا، احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں احتجاجی مظاہرین کی جانب سے احتجاجی کیمپ ہٹانے اوراحتجاجی مظاہرین پر پولیس کی جانب سے تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرنےاورایس ایس پی اورایس ایچ اوز کو ہٹانے مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

 احتجاجی وکلا کا کہنا ہے کہ وکلا کوطاقت کے ذریعے ڈرانا چاہتے ہیں جو کبھی بھی نہیں ہونے دیاجائے گا، آخری اطلاعات تک احتجاجی مظاہرین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لنک روڈ پراحتجاجی دھرنا دے دیا گیا اور احتجاج جاری ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری دوسرے مقام پر موجود ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مظاہرین کی جانب سے احتجاجی مظاہرین مظاہرین کو پولیس کی پولیس نے

پڑھیں:

خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا

خیبر:

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔

خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔

ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کالعدم علیحدگی پسند جماعت کیلیے کام کرنے کا الزام، اے ٹی سی نے ملزمان کومقدمے سے ڈسچارج کردیا
  • خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا
  • کراچی: سندھ نیشنل کانگریس کے ارکان لاپتاافراد کی بازیابی کیلیے احتجاج کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • پیپلز پارٹی نااہلی اور کرپشن کا امتزاج، احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا۔ منعم ظفر خان
  • تنزانیہ میں الیکشن تنازع شدت اختیار کرگیا، مظاہروں میں 700 افراد ہلاک
  • تنزانیہ میں اپوزیشن کا انتخابات کیخلاف ماننے سے انکار؛ مظاہروں میں 700 ہلاکتیں
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا