پہلگام واقعہ ہماری کامیابیوں سے نظریں ہٹانے کی کوشش ہے، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار بالکل واضح ہے، پہلگام واقعہ ہماری کامیابیوں سے نظریں ہٹانے کی کوشش ہے، سانحہ جعفر ایکسپریس دنیا کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے، مشرقی پڑوسی نے ایک بار بھی واقعہ کی مذمت نہیں کی۔
اسلام آباد میں پہلگام واقعے کے حوالے سے غیرملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکارہے، کسی بھی ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانیں قربان نہیں کی ہیں اوراس جنگ میں پاکستانی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہواہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جعفرایکسپریس کا واقعہ ایک غیرمعمولی واقعہ تھا، دہشتگردوں نے معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا، کیا وجہ تھی کہ ہمارے پڑوسی نے اس حملے کی مذمت نہیں کی، جب بھی پاکستان میں خون بہتا ہے مشرقی پڑوسی خوش ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوش یادو کو گرفتار جو دہشت گردانہ سرگرمیوں ملوث تھا جس کے ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں.
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فتنہ الخوارج اپنی سوچ کو مسلط کرنا چاہتے ہیں، پہلگام واقعہ ہماری کامیابیوں سے نظریں ہٹانے کی کوشش ہے، پہلگام لائن آف کنٹرول سے 150 کلومیٹر دور ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ کیا بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے، واقعے کے 10 منٹ ایف آئی آر درج کرادی گئی، ایف آئی آر کیلئے ایریا کی مکمل اسکیننگ ضروری ہوتی ہے۔ تو پھر کیا وجہ تھی کہ 10 منٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا،
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، ہمارے ہاتھ صاف ہیں اسی لیے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردوں کی فنڈنگ کررہا ہے، تارڑ ہمارے پاس بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔
عطا تارڑ نے نے کہا کہ لندن میں ہمارے ہائی کمیشن پر 2 بار حملہ ہوا، جب آپ امریکا اور کینڈا میں لوگوں کا قتل کرسکتے ہیں تو آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں پاکستان کو مضبوط کیے جانے اور حمایت کی ضرورت ہے، اور پاکستان نے دہشت گردی اور دہشتگردوں کے خلاف اپنا کردار ادا کیا ہے اور اب بھی کررہا ہے۔ Post Views: 1
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر نے کہا کہ تارڑ نے کے خلاف
پڑھیں:
دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: عطا تارڑ
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں سکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کیلئے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں، بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہوا ہے۔