پاکستان شوبز کی اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کر دیا۔

تنازعات کے باعث سُرخیوں میں رہنے والی اداکارہ اور ماڈل علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔ علیزہ شاہ، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’سپر اسٹار‘ سے کیا اور ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ کے ذریعے مقبولیت حاصل کی، حالیہ برسوں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں جس کی وجوہات میں ان کا لباس، اسٹائل اور میوزک ویڈیوز شامل ہیں۔

حال ہی میں علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید سے دہنی طور پر متاثر ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ مضبوط دکھائی دیتی ہیں، لیکن اندرونی طور پر کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی غیر اخلاقی راستے سے شہرت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، اس کے باوجود انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ نے اب اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ’She Quits‘ لکھ کر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود اپنی تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ٹرولنگ سے تنگ اداکارہ نے سوشل میڈیا کو ’جہنم‘ سے تشبیہ دی۔

علیزہ شاہ کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ توجہ حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’اگر کچھ پوسٹ کر رہی ہو تو ردعمل برداشت کرنا بھی سیکھو۔‘

جبکہ مداح علیزے کے لیے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا، ’لگتا ہے وہ کسی ذہنی دباؤ سے گزر رہی ہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔‘ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ انہیں ہدایت دے اور سکون عطا کرے۔‘

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نے سوشل میڈیا علیزہ شاہ شاہ نے

پڑھیں:

’سوشل میڈیا پوسٹس نوجوانوں کے مستقبل کی دشمن، ویزا اور نوکری کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے‘

نوجوان سوشل میڈیا پر جو کچھ پوسٹ کرتے ہیں وہ کبھی ختم نہیں ہوتا اور اس سے ان کو ویزا اور نوکری لیتے وقت بہت سخت مشکلات کاُسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس لیے امریکا میں بھی اب لوگ سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط کرتے ہیں۔

اس حوالے سے سنیے امریکا کی ڈاوسن یونیورسٹی میں میڈیا کے پروفیسر ڈاکٹر عارف کی گفتگو۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پروفیسر ڈاکٹر عارف دشمن سوشل میڈیا پوسٹس نوجوانوں کا مستقبل نوکری وی نیوز ویزا

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ منسا ملک مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں، علیزے شاہ کا الزام
  • ٹک ٹاکر رجب بٹ کے انتہائی قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئیں
  • آصف زرداری کی سالگرہ پر کروڑوں کے اشتہارات، سوشل میڈیا پر سخت ردعمل
  • جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، علیزے شاہ کا دعویٰ
  • چار دیواری سے کامیابی تک، کوئٹہ کے میاں بیوی کی محنت کی کہانی
  • ’سوشل میڈیا پوسٹس نوجوانوں کے مستقبل کی دشمن، ویزا اور نوکری کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے‘
  • اسلام آباد میں ’’گدھے کے گوشت‘‘ کی فروخت کا معاملہ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
  • جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، غیر مناسب رویے کا اعتراف
  • جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگی؟
  • جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، ویڈیو بیان وائرل