بیجنگ :چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے  پریس کانفرنس میں امریکی  سیکرٹری خزانہ کے چین سے متعلق بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیرف جنگ امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی تھی۔ اگر امریکہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتا ہے تو اسے دباؤ ڈالنا بند کرنا  ہوگا اور مساوات، باہمی احترام اور باہمی مفاد کے اصولوں پر چین کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں۔ چین نے بارہا واضح کیا ہے کہ ٹیرف  اور تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے اور امریکی حکام سے ان معاملات پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے پیش نظر پاکستان امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔

فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ہڑتال، دکان بند نہ کرنے پر جھگڑا، بازار کا صدر قتل

حکام کے مطابق پاکستان پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل ہے تاہم پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے۔

واضع رہے کہ 2024 میں پاکستان نے 5.1 ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا تھا، امریکا کو پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے سوتی دھاگا، سویابین خریدنے پر آمادہ ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں، عالیہ حمزہ
  • ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں، عالیہ حمزہ
  • مصالحت اور پسپائی کا راستہ جبر کرنے والے کو مزید جبر کا موقع فراہم کرے گا ، چینی وزیر خارجہ
  • چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزیر خارجہ
  • چین کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
  • چینی وزارت خارجہ نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا دعویٰ مسترد کر دیا
  • امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ
  • امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ
  • پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور