سستے فون سے اچھی تصویریں کیسے لی جائیں؟ آسان ٹپس جانئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
کیا آپ جانتے ہیں کہ خوبصورت تصاویر لینے کیلئے ایک مہنگا فون ضروری نہیں کیونکہ ایک عام اور سستے فون کا کیمرا آپ کی سوچ سے بھی زیادہ کام کر سکتا ہے۔
کچھ مفید ٹپس پر عمل کرکے آپ اپنے یادگار لمحات کو بہترین تصاویر میں کیسے تبدیل کرسکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں؟
گرڈ لائن آن کریں:گرڈ لائن third rules کے تحت آپ کی فوٹوگرافی کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔آپ کے فون کے کیمرے کا یہ سادہ سا فیچر تصویروں کو مزید خوبصورت اور دلکش بناسکتا ہے لہٰذا اپنے کیمرے کی سیٹنگز سے مت گھبرائیں اور اس میں موجود فنکشنز سے کھیلنا سیکھیں۔
گرڈ لائن آن کرنے کیلئے اپنے کیمرے کی سیٹنگز میں جائیں اور گرڈ کا آپشن ٹرن آن کردیں تاکہ آپ کے تصویر کے subject پر توجہ باآسانی مرکوز ہوسکے۔
مصنوعی روشنی کے بجائے قدرتی روشنی:تصویر کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے لائٹنگ کا کردار خاصا اہم ہے لہٰذا فلیش کو استعمال کرنے کے بجائے قدرتی روشنی سے فائدہ اٹھائیں۔
خاص طور پر طلوع آفتاب کے فوراً بعد یا غروب آفتاب سے پہلے ’گولڈن آور‘ کے دوران بہتر تصاویر محفوظ کی جاسکتی ہیں۔
خوبصورت تصاویر کیلئے آپ بیک لائٹنگ کے ساتھ بھی تجربہ کر سکتے ہیں یا پھر بہتر لائٹنگ کیلئے subject پر سفید کاغذ جیسے سادہ ریفلیکٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ٹائمر لگائیں:ٹائمر کا استعمال بغیر کسی جلدی گروپ فوٹو یا سیلف پورٹریٹ کیپچر کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے لہٰذا اچھی تصویر کیلئے ٹائمر سیٹ کریں اس کے بعد تصویر کیلئے پوزیشن سیٹ کریں۔حتیٰ کہ ایک ساتھ متعدد شاٹس لینے کیلئے آپ ٹائمر کو برسٹ موڈ کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں اس طرح آپ زیادہ بہتر اور اچھی تصاویر لے پائیں گے۔
کیمرا موڈز کا بہتر استعمال:زیادہ تر سمارٹ فونز مختلف کیمرا موڈ کا آپشن فراہم کرسکتے ہیں یوں آپ لی گئی تصویر کو مزید بہتر بناسکتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں یہ موڈ کس طرح کام کرتے ہیں۔
پورٹریٹ موڈ: subject کے ارد گرد کے خوبصورت بیک گراو¿نڈ کو دھندلا دکھانے کیلئے۔
نائٹ موڈ: فلیش کے بغیر کم روشنی میں لی جانیوالی فوٹو گرافی کے لئے۔
پینوراما موڈ: اس آپشن کے استعمال کیلئے فون کو عمودی (پورٹریٹ) طریقے سے پکڑ کر شٹر کا بٹن دبائیں اور تصویر بناتے ہوئے تیر کے نشان کی طرف فون کو گھمائیں۔
میکرو موڈ: کلوز اپ شاٹس میں اچھے نتائج کیلئے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کیلئے ا
پڑھیں:
وائس ریکارڈنگ اب پہلے سے بہتر اور آسان، واٹس ایپ کا نیا فیچر کیا ہے؟
واٹس ایپ اپنے آئندہ اپ ڈیٹ میں اپنے آڈیو ریکارڈنگ فنکشن کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، جو صارفین کو ایک ٹچ کے ساتھ صوتی پیغامات کو ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتےہوئے اسے استعمال میں کافی ہموار اور تیز تر بنادے گا۔
کچھ بیٹا ٹیسٹرز جنہوں نے ٹیسٹ فلائٹ ایپ سے اپ ڈیٹ کے لیے تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا ڈاؤن لوڈ کیا ہے وہ اب آڈیو پیغامات کو ریکارڈ کرنے کا ایک نیا طریقہ آزما سکتے ہیں جو ابلاغ کے طریقہ کار کو کافی حد تک ہموار کرتا ہے۔
فی الحال، مقبول میٹا کی ملکیت والے فوری پیغام رسانی سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے آڈیو پیغام بھیجنے کے دو طریقے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر، نیا مزیدار فیچر متعارف
پہلے طریقہ میں بات چیت کے دوران مائیکروفون کے بٹن کو دبانا اور پکڑنا شامل ہے، جب بٹن ریلیز کیا جاتا ہے، صوتی پیغام خود بخود منتقل ہوجاتا ہے اگر اسے کم از کم ایک سیکنڈ کے لیے ریکارڈ کیا گیا ہو۔
دوسرا طریقہ طویل ریکارڈنگ کے لیے ہے، جس میں صارفین مائیکروفون کا بٹن دباتے ہیں اور پھر لاک موڈ کو فعال کرنے کے لیے اپنی انگلی کو اوپر کی طرف لے جاتے ہیں۔ یہ فیچر صارفین کو بٹن دبائے بغیر ریکارڈنگ کو جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔
تاہم، تازہ ترین ورژن کے ساتھ، واٹس ایپ نے ان دونوں تکنیکوں کو ایک ہی تجربے میں ڈھال دیا ہے، جس سے صارفین ایک ہی ٹچ کے ساتھ وائس ریکارڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’اب بدلیں رنگ اپنی مرضی کے‘، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
خاص طور پر، جیسے ہی صارف مائیکروفون کے بٹن کو پش کرتا ہے، لاک ٹرگر ہوجاتا ہے اور ریکارڈنگ کے دوران بٹن کو دبائے رکھنے کی ضرورت نہیں رہتی، صارفین کو اب لاک برقرار رکھنے کے لیے اوپر دھکیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مائیکروفون کے بٹن کو دبانے کے ساتھ ہی فوری طور پر لاک فعال ہوجاتا ہے، جس کے بعد مزید کسی حرکت کی ضرورت نہیں رہتی جس کی وجہ سے وائس ریکارڈنگ کا پورا طریقہ کار بہت زیادہ سہل ہوجاتا ہے۔
یہ چھوٹی لیکن کافی اہم تبدیلی آڈیو پیغامات بھیجنے کے دوران غلطیوں کو کم کرتے ہوئے اس عمل کو ہر ایک کے لیے آسان اور قدرتی بنا دے گی، یہ ایڈجسٹمنٹ وقت کی بچت اور روزمرہ کے مواصلات کو بہتر بنا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ویڈیو رابطے کو آسان بنانے کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
واضح رہے کہ ریکارڈنگ کے بٹن کو پکڑے رکھنے یا اوپر سوائپ کرنے کے عادی لوگوں کو یہ نیا رویہ عجیب لگ سکتا ہے۔ تاہم، متعدد استعمال کے بعد، زیادہ تر افراد اسے آسان اور مؤثر محسوس کریں گے۔
نئی فعالیت پہلے سے ہی مخصوص بیٹا ٹیسٹرز کے لیے قابل رسائی ہے جو ٹیسٹ فلائٹ ایپ کے ذریعے آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے لیے واٹس ایپ بیٹا کے تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں، اور یہ آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی فون آپریٹنگ سسٹم بیٹا ٹیسٹرز ٹیسٹ فلائٹ ایپ ڈاؤن لوڈ فیچر لاک وائس ریکارڈنگ واٹس ایپ