امریکہ کیساتھ کینیڈا کے روایتی تعلقات ختم ہو چکے ہیں، مارک کارنی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اپنی ایک وکٹری سپیچ میں کینیڈا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکہ کی خیانت کے دکھ کو برداشت کر لیا لیکن ہمیں کبھی اس سبق کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم "مارک کارنی" نے کہا کہ امریکہ کا قائم کردہ آزاد عالمی تجارتی نظام ختم ہو گیا جس پر دوسری جنگ عظیم کے بعد کینیڈا انحصار کرتا رہا۔ یہ المیہ ہے تاہم نئی حقیقت بھی یہی ہے۔ ہم نے امریکہ کی خیانت کے دکھ کو برداشت کر لیا لیکن ہمیں کبھی اس سبق کو نہیں بھولنا چاہیے۔ ہمیں اپنا خیال رکھنا چاہیے اور سب سے اہم بات کہ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے۔ مارک کارنی نے ان خیالات کا اظہار انتخابات جیتنے کے بعد وکٹری سپیچ میں کیا۔ Axios کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے نومنتخب وزیر اعظم، امریکہ کے ساتھ اپنے ملک کی نئی سرحدیں بنا رہے ہیں۔ اس حوالے سے مارک کارنی نے کہا کہ اب دونوں ممالک کے درمیان روایتی تعلقات ختم ہو چکے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ مارک کارنی کے الفاظ بہت سے کینیڈین کی ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ کینیڈینز حالیہ انتخابات کو امریکہ اور "ڈونلڈ ٹرامپ" کے ساتھ اپنے تعلقات کو ریفرنڈم کے طور پر دیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے بارہا اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے کینیڈی مصنوعات پر عائد ٹیرف میں اضافہ بھی کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مارک کارنی امریکہ کی کینیڈا کے
پڑھیں:
امریکی حکومت کو اعتماد کے عالمی بحران کا سامنا ہے، چینی میڈیا
بیجنگ :رواں سال فروری اور اپریل میں چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے دنیا بھر کے 38 ممالک کے 15 ہزار 947 جواب دہندگان کےلئے دو سروے جاری کیے، جن کے مطابق نئی امریکی حکومت کو اعتماد کے سنگین عالمی بحران کا سامنا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 48.9 فیصد امریکی جواب دہندگان نئی امریکی انتظامیہ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔ ان میں سے 60.4 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکا کی اندرونی معاشی پالیسیاں نہ صرف افراط زر پر قابو پانے میں ناکام رہی ہیں بلکہ ان کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 47.5 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ “غلط سمت” میں جا رہا ہے۔ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان، آسٹریلیا اور بہت سے دیگر ممالک میں جواب دہندگان امریکہ سے تعلقات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں. 65.5 فیصد آسٹریلوی جواب دہندگان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مستقبل کے بارے میں ناامید ہیں۔ فرانس، جرمنی، کینیڈا، جاپان اور جنوبی کوریا میں 70 فیصد سے زیادہ جواب دہندگان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی ترقی کے بارے میں ناامید ہیں۔ جواب دہندگان کا عام خیال ہے کہ “امریکہ فرسٹ” فلسفہ امریکہ کو اپنے روایتی اتحادیوں سے زیادہ نظر انداز کر دے گا۔سروے میں شامل گلوبل ساؤتھ کے 23 ممالک میں سے 19 ممالک امریکہ سے متعلق تعلقات کے بارے میں مایوس تھے۔
Post Views: 1