پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت میں مزید اضافہ کر دیا ہے؛ صدر آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سٹی 42 : صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے واقعہ کو بنیاد بنا کر مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو چھپا کر دنیا کے سامنے اپنے آپ کو امن پسند ظاہر کر رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و بربریت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز (REUTERS) کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز(REUTERS) کی سینئر نمائندہ چارلوٹ گرین فیلڈ(Charlote Greenfield)کے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ بھارت کینیڈا، پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس سے بھارت ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر دنیا کے سامنے آیا ہے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر سمیت دیگر دوست ممالک آگے بڑھیں اور پاک بھارت کشیدگی کو کم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ کیونکہ عالمی برادری کو اس معاملے کی سنگینی کو بھانپنا چاہیے اور خطے میں قیام امن کے لئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے چند منٹ بعد ہی بغیر کسی ثبوت کے اس کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا تھا کیونکہ بغیر ثبوت کے دنیا کی کوئی بھی قوم یا ملک ایسے بے بنیاد الزامات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد انڈس واٹر ٹریٹی کو منسوخ کر کے آبی جارحیت شروع کی اور دریا جہلم میں پانی چھوڑ دیاگیا۔ اسی طرح بھارت نے ہندوستان کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے ویزے کینسل کر کے انہیں پاکستان بھیجنے کا حکم دے دیا یہ سب اقدامات بھارتی جارحیت اور ہندوتوا نظریے کی عکاسی کرتے ہیں جس سے دنیا بخوبی آگاہ ہے۔
پاکستان ائیر فورس کی بروقت کارروائی،بھارتی رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5اگست2019کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے آرٹیکل 370اور 35-Aکو منسوخ کر دیا اس کے ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم و بربریت کے ایک سخت اور بدترین دور کا آغاز کرتے ہوئے کشمیریوں کو اُن کی ہی سرزمین سے بے دخل کردیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری گئیں جو کہ عالمی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کی کشمیر پر قراردادوں کے مغائر ہے۔
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پہلگام واقعہ کہا کہ بھارت بھارت نے کر دیا نے کہا
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی جبر ایک نئی سنگینی اختیار کر چکا ہے۔ پوری وادی کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی گرفتاریاں، ماورائے عدالت ہلاکتیں اور جبری گمشدگیاں معمول بن گئی ہیں۔
ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے 3 بچوں کے باپ فردوس احمد میر کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہیں حراست کے دوران بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا، جبکہ ان کی تشدد زدہ لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔
اس بہیمانہ قتل کے خلاف حاجن بانڈی پورہ میں شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں عوام نے متاثرہ خاندان کے لیے انصاف اور مجرم فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
یہ ضلع بانڈی پورہ میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران دوسری غیر قانونی ہلاکت ہے۔ اس سے قبل نوجوان ظہوراحمد صوفی کو پولیس حراست میں شہید کیا گیا تھا، اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے گردے پھٹنے اور شدید تشدد کے نشانات کی تصدیق ہوئی تھی۔
عوامی ردعمل دبانے کے لیے بانڈی پورہ میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے۔
دوسری جانب، گزشتہ ہفتے ضلع ڈوڈہ کے ایم ایل اے معراج ملک کو سیلاب متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا اور ان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی۔
بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی شناخت، زبان اور دین کے خلاف منظم جنگ مسلط کی گئی ہے۔ ان کے مطابق
’ہمیں عدل و انصاف اور عزت و وقار کے لیے لڑنا ہوگا۔‘
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی قابض افواج نے پہلگام واقعے کی آڑ میں 3190 کشمیریوں کو گرفتار، 81 گھروں کو مسمار اور 44 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی حکومت کی یہ بزدلانہ کارروائیاں کشمیری عوام کے حوصلے توڑنے میں ناکام رہی ہیں۔ روزانہ احتجاج، ہڑتالیں اور مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت اپنی 10 لاکھ فوج کے باوجود کشمیری عوام کے جذبۂ حریت کو دبانے میں ناکام ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں