بھارتی سپراسٹار ایئرپورٹ پر ہجوم کے ہاتھوں زخمی؛ اسپتال میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
تمل فلموں کے سپر اسٹار اجیت کمار نئی دہلی سے پدما بھوشن ایوارڈ لے کر چینئی ایئرپورٹ پر پہنچے تھے جہاں ایک ناخوشگوار پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر اپنے پسندیدہ اداکار کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے مداحوں کا سیلاب امڈ آیا تھا۔
اداکار کو اپنے درمیان پاکر جذبات میں بہتے ہوئے مداحوں کا ہجوم بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں اجیت کمار گر گئے۔
اداکار اجیت کمار کے پیر میں معمولی چوٹ آئی اور انھیں چلنے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی فزیوتھراپی کی جارہی ہے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ اجیت کمار اب کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر آج شام تک ڈسچارج ہو جائیں گے۔
بھارت کا تیسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ پدما بھوشن حاصل کرنے والے اجیت کمار اپنی سادگی اور مداحوں سے قریبی تعلق کے لیے جانے جاتے ہیں۔
ایوارڈ کی تقریب میں وہ اپنی اہلیہ شلینی اور بچوں کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔ مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجیت کمار
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔