پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیرذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا جب کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
اسحق ڈار نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان بھی موجود ہیں۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے اور پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، کوئی بھی مقصد یا سبب بے گناہ افراد کی جان لینے کا جواز پیش نہیں کر سکتا، ایک انسان کی جان لینا پوری انسانیت کا قتل ہے، یہی ہماری قومی اور اسلام کی بھی پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا، پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں ہونے والی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے، دہشتگردی کے متاثرین کا دکھ پاکستان سے بہتر کوئی نہیں جانتا، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اسحق ڈار نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی کمیونٹی کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے اس مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے جب کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے بھی اس حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب بھارت، پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور قتل کی مہم کا جشن مناتا ہے جب کہ پاکستان کے علاوہ کسی نے بھی دہشت گردی کی جنگ میں اتنی قربانیاں نہیں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت دیگر ممالک پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دے، بھارت میں ہمیشہ ایسے واقعات تب ہوتے ہیں جب وہاں کوئی عالمی شخصیت دورہ کررہی ہوتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی مودی نے بھارتی فوج کو فری ہینڈ دیدیا لیکن شہباز شریف نے نہیں دیا، بیرسٹر علی ظفر خیبرپختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل، ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا، اسپیکر اسمبلی بابر سواتی وزیر اعظم پہلگام واقعہ کی انکوائری کی پیشکش کر چکے، ماضی میں بھی ایسے الزامات لگائے گئے، بلاول بھٹو بھارتی ہندو خاتون نے مودی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے اعجاز چودھری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 3 راہنماؤن کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں راہنماؤں کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، الیکشن کمیشن نے تینوں نشستیں خالی قرار دیدیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر اعجاز چودھری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چودھری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چودھری کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو بھی نااہل قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کے بعد تینوں نااہل قرار پائے، الیکشن کمیشن نے تینوں نشستیں خالی قرار دیدیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاپتا افراد کی لسٹ میں شامل افراد دہشتگردی میں ملوث، شواہد سامنے آگئے
  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
  • الیکشن کمیشن نے اعجاز چودھری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دے دیا
  • ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سمیت حالیہ واقعات کے بارے میں خاموش نہیں رہ سکتے، پاکستان
  • پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، کانگریسی رہنما چدمبرم
  • پہلگام حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے، سابق وزیر داخلہ چدمبرم کا تہلکہ خیز انکشاف
  • پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
  • خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ چیلنج
  • ایران سےمتعلق خاموشی سے تعمیری کردار ادا کرنے پر امریکہ نے پاکستان کی تعریف کردی
  • چین اور امریکا دونوں میں سے کسی کے بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اسحاق ڈار