مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، قومی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے،سردار ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہےکہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، قومی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔عالمی یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یکم مئی محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، محنت کش ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اسلام نے محنت کش کو بلند مقام عطا کیا ہے۔
(جاری ہے)
سردار ایاز صادق نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، قومی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، ورکرز رائٹس پروٹیکشن بل 2025 قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بل میں کم سے کم اجرت، رجسٹریشن، اور تحفظ کو قانونی حیثیت دی گئی ہے،تمام ادارے مزدوروں کی فلاح کے لیے مؤثر قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خوشحال پاکستان کا خواب محنت کش کے عزم سے جُڑا ہے،عالمی یومِ مزدور، مزدور کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مزدوروں کے حقوق سردار ایاز صادق قومی اسمبلی نے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔