Juraat:
2025-07-28@18:30:28 GMT

دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور آج منایا جارہا ہے

اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT

دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدورآج (یکم مئی) کو منایا جا رہا ہے۔ اس کے منانے کا مقصد مزدور طبقہ کے ساتھ اظہار یکجہتی، ان کے مسائل کے خاتمہ اور سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مزدور طبقہ کے مسائل کے تدارک کیلئے کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ 1889میں ریمنڈ لیوین کی تجویز پر 1890میں پہلی مرتبہ یکم مئی کو یکم مزدور منانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد ہر سال دنیا بھر یہ دن منایا جاتا ہے۔

حکومت پاکستان یکم مئی 1972کو پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر سرکاری سطح پر یکم مئی کو محنت کشوں کا دن قرار دیا تھا، جس کے بعد ہر سال یکم مئی کو ملک بھر عام تعطیل کی جاتی ہے اور پاکستان کے تمام محنت کش دنیا بھر کے محنت کشوں سے مل کر مزدور طبقہ کی جدوجہد کو کامیاب بنانے کیلئے 1886کو شکاگو میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

عالمی یوم مزدور کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات،سیمینارز، ریلیوں، جلسوں،جلوسوں اور واک کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: دنیا بھر یکم مئی

پڑھیں:

وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یومِ علی اکبرؑکا انعقاد

دورانِ پروگرام وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر علی حیدر کاظمی نے شرکاء کے ہمراہ رہبرِ مسلمینِ جہاں آیت ﷲ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے یومِ علی اکبر علیہ السلام بعنوان ’’السنا علی الحق (کیا ہم حق پر نہیں ہیں)‘‘ کا انعقاد اسلامک ریسرچ سینٹر (آئی آر سی) میں کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز علی حمزہ نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا، جبکہ معروف نوحہ خواں احمد رضا ناصری و تراب جعفری نے بارگاہ امامت میں ہدیہ سلام پیش کیا۔ شرکاء یومِ علی اکبرؑ سے جواں فکر خطیب مولانا ہادی ولایتی اور سیکرٹری تبلیغات ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کیا۔ دورانِ پروگرام وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر علی حیدر کاظمی نے شرکاء کے ہمراہ رہبرِ مسلمینِ جہاں آیت ﷲ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔ پروگرام کے آخر میں معروف نوحہ خواں شاہد علی بلتستانی نے خاتونِ جنت بی بی سیدہ فاطمہ زہراء سلام ﷲ علیہا کو انکے مظلوم فرزند سید الشہداء امام حسینؑ کا پرسہ پیش کیا۔ یومِ علی اکبرؑ میں ایم ڈبلیو ایم و وحدت یوتھ کے رہنماؤں، کارکنان سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یومِ علی اکبرؑکا انعقاد
  • دنیا میں لینڈ لاک ممالک کتنے، ایسے ترقی پذیر ملکوں کے لیے اقوام متحدہ کیا کر رہی ہے؟
  • ڈالر کو مصنوعی طریقے سے مہنگا رکھا جارہا ہے، وزیراعظم نوٹس لیں، پاکستان بزنس فورم کا مطالبہ
  • چار دیواری سے کامیابی تک، کوئٹہ کے میاں بیوی کی محنت کی کہانی
  • چین کی دنیا بھر کے لیے اے آئی تعاون کی نئی عالمی تنظیم کی تجویز
  • کیپٹن محمد سرور شہید کا 77 واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے
  • کم از کم اجرت پر عمل درآمد
  • اورکزئی: کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق
  • اورکزئی ؛ کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق
  • ایم ڈبلیو ایم وحدت امت اور مظلومین کی حمایت کی علامت بن چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی