پاکستان کے سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے انڈین صحافی کو لاجواب کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پاکستان کے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے اس وقت سینیئر بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا جب انہوں نے پوچھا کہ بحیثیت سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر آپ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو کیا مشورہ دینے چاہیں گے؟
یہ بھی پڑھیں:’ہم تیارہیں، آزمانا نہیں‘، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
سینیئر بھارتی صحافی کرن تھاپر کے اس سوال پر معید یوسف کا جواب تھا کہ وزیراعظم پاکستان کو مشورہ دوں گا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کریں اور ان سے پوچھیں کہ کیا وہ ایک دوسرے کی مکمل تباہی چاہتے ہیں؟
#TheInterview by Karan Thapar:@YusufMoeed, Pakistan's former National Security Advisor, on the Escalating India-Pakistan Crisis
Full conversation: https://t.
— The Wire (@thewire_in) May 1, 2025
مَیں وزیراعظم پاکستان سے کہوں گا کہ وہ مودی سے پوچھیں کہ جب دونوں ممالک کو یہیں رہنا ہے تو کیا آپ ایسے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات چاہتے ہیں یا انہیں مہذب ہمسایہ اقوام کی طرح آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا
انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ دوں گا کہ وہ نریندر مودی کو آگاہ کریں کہ پاکستان کے عوام کے جذبات کو میں بھی کنٹرول نہیں کرسکتا، کیوں کہ جو بلوچستان میں ہورہا ہے اور جو بھارت کررہا ہے وہ عوام دیکھ رہے ہیں۔
معید یوسف نے کہا کہ شہباز شریف کو مشورہ دوں گا کہ بھارتی وزیر اعظم کو بتا دیں کہ ایسے میں اگر انڈیا ایٹمی جنگی جنون میں رہنا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی ہے۔
پاکستان کے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے کہا کہ انڈیا نےجس طرح پہلے کیا تھا اسی طرح اس بار بھی کوئی قدم اٹھاسکتا ہے، کیوں کہ مودی نے کشیدہ ماحول بنایا ہوا ہے، اس کے لیے پاکستان کو تیار رہنا چاہیے۔
معید یوسف کی اس مدلل گفتگو پر سینیئر بھارتی صحافی کرن تھاپر ایسے لاجواب ہوئے کہ بُت بنے معید یوسف کا جواب سنتے رہے۔
کرن تھاپر اور معید یوسف کی درمیان ہوئے اس طویل انٹرویو کے متعدد کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی صحافی بھارتی وزیراعظم شہبازشریف کرن تھاپر معید یوسف مودی نریندر مودی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی صحافی بھارتی وزیراعظم شہبازشریف کرن تھاپر معید یوسف نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھارتی صحافی پاکستان کے معید یوسف کرن تھاپر
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔