بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آئے بچے کا علاج کراؤں گا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آئے بچے کا علاج کرانے کا اعلان کردیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت اگر انسان دشمنی پر اتر آیا ہے تو میں علاج کراؤں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی غیور قوم ہے، اپنوں کا دکھ درد بانٹنا جانتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
9 مئی کیس: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ایک مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر گل نے فیصلہ سنایا۔
عمر سرفراز چیمہ کے وکیل حسن یوسف شاہ دلائل کیلئے پیش ہوئے، عمر سرفراز چیمہ نے جیل ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔