ٹام کروز اور انکی مبینہ گرل فرینڈ آنا دے آرماس کے ہیلی کاپٹر میں سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس ایک بار پھر سرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ٹام اور آنا دے آرمس کو لندن میں ایک ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ سے صرف ایک دن پہلے کی ہے اور خاص بات یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر خود ٹام کروز اُڑا رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آنا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ ہیلی کاپٹر سے نیچے اُتر رہی ہیں، جبکہ ٹام کروز بھی وہیں موجود ہیں اور انکی مدد کر رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Tom Cruise Brasil (@tomcruisebrasil)
ایک اور وائرل کلپ میں انہیں کالی شرٹ، جینز اور بوٹس پہنے، بیگ اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ٹام اور آنا کی ڈیٹنگ کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔
یاد رہے کہ 62 سالہ ٹام کروز تین شادیاں کر چکے ہیں اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔ تاہم، ٹام کروز اور آنا دے آرمس نے اپنے درمیان تعلقات کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Tom Cruise Brasil (@tomcruisebrasil)
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو۔ اس سے قبل ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر بھی وہ لندن میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھے گئے تھے جہاں وہ مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر ٹام کروز ا
پڑھیں:
روس کا تباہ کن ترین کروز میزائل کا تجربہ
گرانیٹ کروز میزائلوں کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جدید بحری جہازوں میں نصب کیے جانیوالے اسٹینڈرڈ کروز میزائلوں سے چار گنا بڑے ہیں۔ یہ میزائل ہدف کو پانچ سو کلومیٹر دور سے نشانہ بناسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے اوریل Orel نیوکلیئر آبدوز کے ذریعے دنیا کے سب سے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ تجربہ بحیرہ برینٹس میں کیا گیا۔ نائن فور نائن اے اینتے کلاس آبدوز روس کے جنگی جہازوں میں جدید ترین ہے اور اسے گرانیٹ کروز میزائلوں سے لیس کیا گیا ہے۔ گرانیٹ کروز میزائلوں کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جدید بحری جہازوں میں نصب کیے جانیوالے اسٹینڈرڈ کروز میزائلوں سے چار گنا بڑے ہیں۔ یہ میزائل ہدف کو پانچ سو کلومیٹر دور سے نشانہ بناسکتے ہیں۔